ترکی میں منعقدہ آئی پی پی اے ایوارڈز میں پاکستانی فنکاروں کی شرکت

اس بڑی تقریب میں پاکستان شوبز اور فیشن انڈسٹری کی کئی مشہور شخصیات نے بھی شرکت کی۔

گزشتہ رات، ستاروں سے سجے آئی پی پی اے (انٹرنیشنل پاکستان پرسٹیج ایوارڈز) میں خوبصورتی کا تناسب بہت زیادہ رہا۔ یہ تقریب 31 اکتوبر 2021 کو ترکی کے دارالحکومت استنبول میں منعقد ہوئی جہاں اس کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز ہوا۔

اس تقریب کا مقصد موسیقی، فیشن، ٹیلی ویژن اور فلموں کے شعبوں میں پاکستانی ٹیلنٹ کی اہلیت کو اجاگر کرنا ہے اور عالمی سطح پر پاکستان کے مثبت امیج کو بہتر بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

اداکارہ راکھی ساونت اور پاکستانی فنکاروں کی تصاویر وائرل

تقریب میں اداکارہ مہوش حیات سے لے کر احسن خان تک پاکستان کے تمام بڑے شوبز ستارے اپنی پوری چمک دھمک کے ساتھ موجود تھے۔ تمام پاکستانی اداکاراؤں نے بہترین لباس زیب تن کررکھے تھے تمام حاضرین کے لیے مرکز نگاہ تھے۔

 آئی پی پی اے ایوارڈز

اس بڑی تقریب میں پاکستان شوبز اور فیشن انڈسٹری کی کئی مشہور شخصیات نے بھی شرکت کی۔

 آئی پی پی اے ایوارڈز

آئی پی پی اے تقریب کا آغاز پاکستانی ، ترک حکام ، اداکاروں ، ہدایت کاروں اور پروڈیوسرز کی شرکت سے ہوا۔

 آئی پی پی اے ایوارڈز

اس موقع پر ترکی میں کامیابی سے اپنے کاروباروں کو چلانے والے تاجروں کو بھی آئی پی پی اے ایوارڈز سے نوازا گیا۔

 آئی پی پی اے ایوارڈز

پاکستانی اداکار عدنان صدیقی، اقرا عزیز، میرا جی، ہانیہ عامر اور سونیا حسین نے ایوارڈز کی تقریب  میں شرکت کی۔

 آئی پی پی اے ایوارڈز

ایونٹ میں مجموعی طور پر 21 کیٹیگریز رکھی گئیں ہیں۔

 آئی پی پی اے ایوارڈز

متعلقہ تحاریر