ملک میں 22 روز کے لیے چینی کا اسٹاک موجود ہے، مزمل اسلم کا دعویٰ

ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت چینی بحران پر قابو پانے کے لیے وفاق سے مدد لینے کو تیار نہیں۔

کراچی: ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس اگلے 22 روز کا چینی کا اسٹاک موجود ہے۔ ‏سندھ حکومت کوچینی چاہیے تو وفاقی  حکومت  دینے کو تیارہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ ملک کی روزانہ کی چینی کی ضرورت 15 ہزار ٹن ہے۔ حکومت کے پاس ایک لاکھ 30 ہزار ٹن چینی کے ذخائر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

قیامت خیز مہنگائی، شوکت ترین سب اچھا کا راگ الاپنے لگے

وفاقی حکومت نے ریلیف پیکج کے اگلے روز ہی پیٹرول بم گرا دیا

چینی کی قیمت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ پنجاب کے سستے بازاروں میں چینی کی فی کلوقیمت 90روپے ہے، پنجاب نے خیبرپختونخوا کو چینی دینےکی پیشکش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ، سندھ حکومت کو چینی دینے کے لیے تیار ہے مگر سندھ حکومت چینی کے معاملے پر وفاق سے مدد لینے کو تیار نہیں ہے۔

ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں ابھی تک کوئی شوگر مل نہیں چلی، پنجاب میں 15 نومبر سے شوگر ملز چل جائیں گی ، پنجاب میں 20 نومبر تک گنے کی کرشنگ کا آغاز ہو جائے گا، کراچی اور سندھ میں ابھی تک کوئی شوگر مل نہیں چلی۔

مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ ‏چینی کا معاملہ صوبائی ہے، سندھ میں کرشنگ شروع نہ ہونے پر ملز نے چینی کی قیمت بڑھا دی، پنجاب نے یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے چینی 85 روپے فی کلو جاری کی۔

ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم ‏چینی کا معاملہ صوبائی  ہے ، پنجاب میں چینی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، ‏وفاقی حکومت نے بہترین منصوبہ بندی سے چینی منگوائی۔ سندھ حکومت نے پرائس کنٹرول کے حوالے سے کچھ نہیں کیا۔

متعلقہ تحاریر