آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا 24 سال بعد دورہ پاکستان کا اعلان

ٹیم آسٹریلیا دورے کے دوران 3 ٹیسٹ میچز ، 3 ون ڈے انٹرنیشنل اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کے سیمی فائنل میں 11 نومبر کو مدمقابل آنے والے آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم نے 24 سال بعد دورہ پاکستان کا اعلان کردیا ہے۔

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ٹیم آسٹریلیا اگلے سال پاکستان کا دورہ کرے گی جس کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں افغانستان کی شکست ، سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان

پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو بڑے مارجن سے ہرا دیا

آسٹریلوی بورڈ کے مطابق ٹیم آسٹریلیا اپنے دورہ کے دوران 3 ٹیسٹ میچز، 3 ون ڈے انٹرنیشنل اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔ بورڈ کے مطابق ٹیم آئندہ سال مارچ اپریل میں پاکستان کو دورہ کرے گی۔

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نک ہوکلے کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام کرکٹ سے محبت کرتی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم نے بہترین کھیل پیش کیا ہے۔ ٹیم پاکستان بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

شیڈول کے مطابق مہمان ٹیم اپنا پہلا ٹیسٹ پاکستان کے خلاف نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گی میچ کا آغاز 3 مارچ سے ہو گا۔ دوسرا میچ راولپنڈی میں 12 مارچ سے 16 مارچ تک کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا میچ میں دونوں ٹیمیں 21 مارچ سے 25 تک مد مقابل آئیں گی۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم آسٹریلیا کی ٹیم کو خوش آمدید کہتے ہیں ہمیں خوشی ہے کہ دورہ پاکستان کے دوران ٹیم تین ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔

چیئرمین پی سی بی  کا مزید کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم ایک مضبوط ٹیم ہے 24 سال بعد ان کا دورہ پاکستان ہماری کرکٹ کی بہتری کے لیے نادر موقع ہوگا۔ یہ میچز پاکستان کے تاریخی گراؤنڈز میں ہوں گے۔

متعلقہ تحاریر