متھیرا کے چاہنے والے دس لاکھ سے تجاوز کرگئے
انسٹاگرام پر متھیرا نے مداحوں کو خوشخبری دے دی، نئی دلکش تصویر دیکھ کر پرستار خوشی سے سرشار ہوگئے۔
گزشتہ روز معروف ماڈل و اداکارہ متھیرا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے مداحوں کو خوشخبری دی اور ساتھ میں ایک دلکش تصویر بھی شیئر کی۔
View this post on Instagram
خوشخبری یہ تھی کہ متھیرا کے انسٹاگرام پر دس لاکھ فالوورز ہوگئے ہیں اور اس تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
مداحوں نے اُن کو یہ سنگ میل عبور کرنے پر مبارک باد دی۔
یہ بھی پڑھیے
آپ اوپر سے نیچے تک آرٹیفشل ہیں، حریم شاہ کا متھیرا کو جواب
ہالوین کا تہوار، اداکارہ متھیرا ایک نئے انداز میں
کئی انسٹا یوزرز نے متھیرا کو کہا کہ جس طرح آپ کی خوبصورتی میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اسی طرح انسٹاگرام فالوورز کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے۔
خیال رہے کہ چند دن قبل اداکارہ نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ میں برقع پہنوں یا اسکرٹ اور جینز، میری وجہ سے لوگوں کو ہمیشہ مشکلات رہیں گی۔
انہوں نے اسی انٹرویو میں حریم شاہ پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ حریم کس قابل ہے؟ اس نے کیا کام کیا ہے؟
جواباً حریم شاہ نے بھی اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کر کے متھیرا کو کھری کھری سنائی تھیں اور کہا تھا کہ میں نے کچھ نہیں کیا پھر بھی بہت قابل ہوں اور اتنے فالوورز ہیں۔