پہلا سیمی فائنل : انگلینڈ کا نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 167رنز کا ہدف
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کافیصلہ کیا تھا۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 167 رنز کا ہدف دیا ہے۔
شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور انگلینڈ جو بیٹنگ کی دعوت دی۔
یہ بھی پڑھیے
بھارت میں کرکٹ کاماتم، پاکستان میں فتح کا جشن
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا 24 سال بعد دورہ پاکستان کا اعلان
انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز اسکور کیے اور نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 167 رنز کا ہدف دیا۔
انگلش ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز جوس بٹلر اور جونی بریسٹو نے کیا اور اسکور پر 37 تک پہنچایا اس موقع پر جونی بریسٹو 17 گیندوں کا سامنے کرتے ہوئے 13 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے ان کی وکٹ ایڈم ملن نے حاصل کی۔
انگلینڈ کی دوسری وکٹ 53 کے مجموعی اسکور پر گری جب جوس بٹلر آؤٹ ہوئے انہوں نے 24 گیندوں پر 29 رنز اسکور کیے ان کو ایش سودھی نے آؤٹ کیا۔
14اوور کے اختتام پر انگلینڈ نے اپنی سنچری مکمل کی۔
انگلینڈ کی تیسری وکٹ 116 کے مجموعے پر گری ، جب ڈیوڈ میلان 30 گیندوں پر 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کی وکٹ ٹم ساؤتھی نےحاصل کی۔ انگلینڈ کی چوتھی وکٹ 156 کے مجموعی اسکور پر گری جب لائم لیونگ سٹون 10 گیندوں پر 17 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ ان کی وکٹ جیمز نیشم نے حاصل کی۔
اسکواڈز
نیوزی لینڈ کرکٹ : مارٹن گپٹل، ڈیرل مچل، کین ولیمسن (کپتان)، ڈیون کونوے (وکٹ کیپر)، گلین فلپس، جیمز نیشم، مچل سینٹنر، ایڈم ملنے، ٹم ساؤتھی، ایش سودھی اور ٹرینٹ بولٹ پر مشتمل ہے۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم: جوس بٹلر (وکٹ کیپر)، جونی بیرسٹو، ڈیوڈ مالان، سیم بلنگز، ایون مورگن (کپتان) ، معین علی، لیام لیونگ اسٹون، کرس ووکس، کرس جارڈن، عادل رشید اور مارک ووڈ پر مشتمل ہے۔









