افغانستان میں انسانی المیے سے بچنے کیلیے کوششوں کی ضرورت، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں انسانی المیے سے بچنے کے لیے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے روسی فیڈریشن کے صدر کے خصوصی نمائندے ضمیر کابلوف نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

انسانی حقوق کی اسٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس بلانے کے لیے ریکوزیشن جمع

آئی بی اے انتظامیہ نے مرتضیٰ وہاب کو وی آئی پی بنا دیا

ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، افغانستان کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام علاقائی ممالک کے ساتھ دوطرفہ روابط کی روایت کو برقرار رکھنا چاہتا ہے اور روس کے ساتھ طویل مدتی اور پائیدار کثیرالجہتی تعلقات کا خواہاں ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ انسانی بحران سے بچنے اور افغان عوام کی معاشی ترقی کے لیے مربوط کوششوں کے لیے عالمی اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق روس کے نمائندہ خصوصی ضمیر کابلو افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار ، بارڈر مینجمنٹ کے لیے خصوصی کاوشوں  اور علاقائی استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

مہمان خصوصی ضمیر کابلوف نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

متعلقہ تحاریر