نایاب ڈرائی فروٹ شاپ پشاور میں خشک میوہ جات کی پہچان

صوبہ خیبر پختون خوا کے دارالحکومت پشاور کی سب سے بڑی خشک میوہ جات کی "نایاب ڈرائی فروٹ” شاپ اپنی منفرد پہنچان رکھتی ہے۔ سردی شروع ہوتے ہی ڈرائی فروٹ کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔

موسم سرما شروع ہوتے ہی خشک مواہ جات میں کی خرید و فروخت میں کافی حد تک اضافہ ہو جاتا ہے۔ ہم سب خشک میوہ جات (ڈرائی فروٹ) کھاتے ضرور ہے لیکن ہمیں یہ پتا نہیں کہ یہ پروڈکٹ پاکستان کا ہے یہ کسی دوسرے ملک سے درآمد کی گئی ہے۔ پاکستان میں زیادہ تر خشک میوہ جات (ڈرائی فروٹ) پڑوسی ملک افغانستان سے درآمد کیے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سینٹرل جیل پشاور تعلیمی درسگاہ میں تبدیل، ہزاروں قیدی ڈگری ہولڈر بن گئے 

سخاکوٹ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ، سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ جاں بحق

اس سال چلغوزے کے ریٹ میں بہت حد کمی  ریکارڈ کی گئی ہے۔ گذشتہ سال ایک کلو چلغوزے کی قیمت 9000 ہزار روپے تھی جو اب کم ہو کر 4000 ہزار روپے پر آگئی ہے۔ ڈرائی فروٹ کے ڈیلرز کا کہنا ہےکہ چلعوزے کی ایکسپورٹ بند ہونے کی وجہ سے ریٹ میں کمی آئی ہے.

نیوز 360 سے گفتگو کرتے ہوئے ڈرائی فروٹ ڈیلر گل ولی کا کہنا تھا کہ کانجو انڈیا سے امپورٹ کیا جاتا ہے جبکہ پستہ ویتنام سے منگوایا جاتا ہے۔ سعودی عرب سے کھجور امپورٹ کی جاتی ہے جبکہ چاکلیٹ ایران اور ترکی سے درآمد کی جاتی ہے۔ اخروٹ اور بادام کا زیادہ افغانستان سے درآمد کیا جاتا ہے، جبکہ چار آن ون قسم سپیشل بادام جس میں کاجو پیستہ کھجور کا ذائقہ والی بادام امریکی سے درامد کی جاتی ہے.

پشاور کارخانوں مارکیٹ میں نام کی طرح نایاپ ڈرائی فروٹ شاپ جہاں مختلف قسم کی ڈرائی فروٹ ملتے ہے. شاپ کے مالک گل ولی کا دعویٰ ہے کہ یہ پاکستان کی واحد شاپ ہے جہاں پہ ہر قسم کی ڈرائی فروٹ ملتے ہیں۔ گل ولی کا کہنا ہے کہ پورے پاکستان کے ساتھ ساتھ ہم باہر کے ممالک میں بھی پانے کلائنٹ کو ڈیلیوری دیتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر