دوسرا ٹی 20 میچ:پاکستان نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

بنگلادیش کرکٹ ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 108 رنز بنائے تھے اور پاکستان کو جیت کے لیے 109 رنز کا ہدف دیا تھا۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ بنگلادیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 109 رنز کا ہدف دیا تھا۔ تین میچز کی سیریز میں پاکستان کو بنگلادیش کے خلاف صفر کے مقابلے میں دو میچز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

میر پور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے بیٹنگ کا آغاز محمد رضوان اور بابر اعظم نےکیا تاہم پاکستان کو ابتدا میں ہی نقصان کا سامنا کرنا پڑا جب کپتان بابر اعظم 5 گیندوں پر 1 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے تاہم محمد رضوان نے فخر زمان کے ساتھ مل کر ٹیم کو سہارا دیا اور گراؤنڈ کے چاروں اطراف شاندار اسٹورکس کھیلتے ہوتے ہوئے اسکور کو 97 رنز پر لے گئے۔

یہ بھی پڑھیے

پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ:شاہینوں نے ٹائیگرز کو چاروں شانے چت کردیا

اس موقع پر غلط شارٹ کھیلتے ہوئے محمد رضوان آؤٹ ہوگئے انہوں نے 45 گیندوں پر 39 رنز اسکور کیے۔

بنگلادیش کی جانب سے مستفیض الرحمان اور امین الاسلام نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل بنگلادیش کے شہر میرپور میں کھیلے جارہے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 114 رنز اسکور بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 115 رنز کا ہدف دیا۔

بنگلادیش کا پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ سود مند ثابت نہ ہوا اور ان کے پہلی وکٹ ایک رن پر گر گئی جب سیف حسن بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہو گئے۔ دوسری وکٹ 5 کے مجموعی اسکور پر گئی جب محمد نعیم 8 گیندوں پر 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

تاہم نجم الحسن اور عفیف حسین نے ٹیم کو سہارا دیا اور اسکور کو 51 تک لے گئے اس موقع پر نجم الحسن ایک شارٹ کھیلتے ہوئے آؤٹ ہو گئے انہوں نے 34 گیندوں پر 40 رنز اسکور کیے تھے ۔

چوتھی وکٹ 79 کے مجموعی پر ہمت ہار گئی جب محمود اللہ 15 گیندوں پر 12 رن بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ 5ویں وکٹ 82 کے اسکور پر گری جبکہ 88 کے اسکور پر چھٹی وکٹ پویلین لوٹ گئی جبکہ 102 پر 7ویں وکٹ گر گئی ۔

متعلقہ تحاریر