کراچی کے بعد راولپنڈی میں بھی آگ 4 دُکانوں اور 15ڈھابوں کو کھا گئی

عینی شاہدین کے مطابق ماڈل بازار کی ایک دکان میں ویلڈنگ کا کام ہو رہا تھا کہ آگ بھڑک اٹھی۔

راولپنڈی میں پشاور روڈ چوہڑ چوک کے قریب ماڈل بازار میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں کپڑے کی چار دوکانیں اور پندرہ ڈھاپے جل کر خاکستر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں پشاور روڈ پر قائم مادل بازار میں آتشزدگی کے باعث دکانداروں کا لاکھوں کا سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔ فائربریگیڈ کے عملے نے ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔

یہ بھی پڑھیے

افغانستان میں انسانی بحران پیدا ہونے کے واضح خدشات موجود ہیں، اسد قیصر

پیٹرول کی قیمت ہر ماہ 4 روپے بڑھے گی، شوکت ترین

پشاور روڈ پر واقع ماڈل بازار میں ایک دُکان میں اچانگ آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ، ہوا کی وجہ سے آگ پھیلنے لگی اور اس نے ساری مارکیٹ کو اپنی لپیٹ لے لیا۔

آگ کے باعث دھویں کے بادل کئی کلو میٹر دور سے دکھائی دیئے، آگ کی اطلاع پر فائر بریگیڈ نے امدادی کام شروع کر کے بازار میں موجود تمام افراد کو بحفاظت باہر نکل لیا۔ ایک گھنٹے جاری رہنے والی امدادی سرگرمیاں میں نو فائر فائٹر گاڑیوں نے حصہ لیا۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا تھا کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے آتشزدگی کے باعث چار دُکانیں اور پندرہ ڈھابے مکمل طور پر خاکستر ہو گئے ہیں جس کے باعث لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے ۔ ماڈل بازار میں زیادہ تر لنڈے کے کپڑے اور جوتوں کی دُکانیں تھی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ماڈل بازار کی ایک دُکان میں ویلڈنگ کا کام ہورہا تھا کہ اچانک آگ لگ اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے ساری مارکیٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

واضح رہے کہ صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں گذشتہ ہفتے چار مقامات پر آتشزدگی کے واقعات پیش آئے تھے جن کے نتائج میں تاجروں کو اربوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پہلی آگ کراچی کے مشہور کاروباری علاقے صدر کی کوآپریٹیو مارکیٹ میں لگی تھی ، دوسری آگ صدر ہی کی وکٹوریہ مارکیٹ میں لگی تھی۔ آتشزدگی کا تیسرا واقعہ جوڑیا بازار میں پیش آیا تھا جبکہ تین ہٹی کے مقام پر پیش آیا تھا جہاں 100 سے زیادہ جھونپڑیاں جل کر خاکستر ہو گئیں تھیں۔

متعلقہ تحاریر