ای وی ایم اور انٹرنیٹ ووٹنگ کے لیے 3 کمیٹیاں تشکیل

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق تینوں کمیٹیاں سابقہ قوانین ، تقابلی جائزے اور درپیش مشکلات پر سفارشات پیش کریں گی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) اور انٹرنیٹ ووٹنگ قوانین پر عملدرآمد کے لئے تین کمیٹیاں تشکیل دے دیں ہیں۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن  کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور بیرون ملک ووٹنگ کے ٹیکنکل معاملات پر تجاویز دے گی۔

یہ بھی پڑھیے

ثاقب نثار بتائیں نوازشریف اورمجھے سزا دینے پرکس نے مجبورکیا؟مریم نواز

فاروق ستار میرا سامنا نہیں کرسکتے، حریم شاہ

کمیٹی الیکشن پراسس میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجیز، اس سلسلے میں انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ اور بیسٹ پریکسٹز کی نشاندہی ، الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور اوورسیز ووٹنگ کے استعمال کا طریقہ کار اور کام کے اسکوپ (scope)، پالیسی ، مشین بنانے کی اسٹریٹیجی اور اس کا ٹیکنیکل و فنکشنل اعتبار سے جائزہ لے گی۔

کمیٹی حتمی کنسپٹ نوٹ (concept note) ، قانونی حدود میں رہتے ہوئے آر ایف پی کی تیاری اور اس سلسلے میں آئندہ کی ضرورت کی نشاندہی کرے گی۔

دوسری کمیٹی ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن کی سربراہی میں بنائی گئی ہے جس کا مینڈیٹ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) اور انٹرنیٹ ووٹنگ سسٹم پر آنے والے اخراجات (Financial implications) اور الیکشن سے متعلق دیگر امور شامل ہیں۔

کمیٹی مشینوں کی پائیلٹ ٹیسٹنگ اور مشینوں کے اصل استعمال کے لئے Mechanism الیکشن کمیشن کے سامنے رکھے گی۔   اس پراجیکٹ  پر عملدرآمد کے لئے الیکشن کمیشن کی بجٹ ضروریات اور دیگر معاملات جن میں مشینوں کے اسٹوریج کا بندوبست کرنا بھی شامل ہو ، جس پر کمیٹی جامع سفارشات دے گی تاکہ شارٹ اور لانگ ٹرم بنیادوں پر مشینوں کو محفوظ طریقے سے ذخیرہ کرنے کا انتظام کیا جا سکے۔

اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے نے پلاننگ کمیشن کو تجویز دی ہے کہ اسلام آباد H-11/4 میں اسٹوریج کا بھی بندوبست کیا جاسکتا ہے کیا کسی بھی سرکاری عمارت میں جگہ مختص کی جا سکتی ہے۔

تیسری کمیٹی ڈائریکٹر جنرل لاء کی سربراہی میں بنائی گئی ہے جس کا مینڈیٹ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال  اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حقوق دینے کے حوالے سے اس پر عملدرآمد اور اس عملدرآمد میں موجودہ قوانین کی روشنی میں سابقہ قوانین سے تقابلی جائزہ اور اس میں درپیش مشکلات سے الیکشن کمیشن کو آگاہ کرنا اور موجودہ قوانین اور رولز  میں ترامیم کے لئے اپنی تجاویز و سفارشات مرتب کرنا ہے۔

متعلقہ تحاریر