سچا پاکستانی ہونے کے لئے کرکٹ کو سپورٹ کرنا اہم ہے، گیلپ سروے

16فیصد کا کہنا تھا کہ یہ اہم نہیں جبکہ صرف4فیصد کا کہنا تھا کہ ہم اس بارے میں نہیں جانتے

گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق 70 فیصدپاکستانیوں کی رائے ہےکہ صحیح معنوں میں پاکستانی ہونے کے لئے پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرنا بہت  زیادہ اہم ہے۔

پاکستان کے سب سے قدیم اور متعبر تحقیقاتی ادارے گیلپ پاکستان نے حالیہ  ملک کے تمام صوبوں میں  بالغ مردوخواتین سے پوچھا گیا کہ کیا سچے پاکستانی ہونے کے لئے پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرنا بہت ضروری ہے جبکہ دوسرے لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ اتنے اہم نہیں ہیں۔ آپ کس حد تک متفق ہیں؟

یہ بھی پڑھیے

گیلپ سروے پاکستانیوں کی ویکسین سے ہچکچاہٹ کی وجوہات سامنے لے آیا

79فیصد پاکستانیوں نے بھارتی فلمیں دیکھنا چھوڑ دیں

اس سوال کے جواب میں  58 فیصد خواتین نے حمایت میں جواب دیا جبکہ 72 فیصد مردوں نے کہا کہ ہاں ایک سچا پاکستانی ہونے کے ناطے پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرنا بہت ضروری ہے۔

سروے میں پانچ فیصدکا کہنا تھا کہ یہ  بہت اہم نہیں ہے  سولہ فیصد کا کہنا تھا کہ یہ اہم نہیں ہے جبکہ صرف چار فیصد کا کہنا تھا کہ ہم نہیں جانتے ۔

واضح رہے کہ  گیلپ پاکستان، گیلپ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن سے منسلک، پاکستان میں واقع ایک تحقیقی ادارہ ہے جو 1980 میں میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (MIT)، سٹینفورڈ یونیورسٹی اور وارٹن اسکول آف بزنس میں تربیت یافتہ ماہرین نے قائم کیا تھا، گیلپ کو پاکستان کا سب سے بڑا ، معتبر اور قدیم تحقیقی ادارہ سمجھا جاتا ہے۔

متعلقہ تحاریر