بلاول کی بھانجے کے ساتھ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
بختاور کے بیٹے کا نام مرحوم ماموں کی نسبت سے 'میر' جب کہ دادا کی نسبت سے 'حاکم' رکھاگیا ہے
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطوں کی ویڈیو اور فوٹوز شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے بھانجے کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ بھانجے کو اپنی گود میں لئے صوفے پر بیٹھے ہیں۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں ’مائی ہارٹ‘(میرادل) لکھا ہے، بلاول بھٹو کی بھانجے کے ساتھ تصویر کو بے حد پسند کیا جارہا ہے اور سیکڑوں صارفین نے اس تصویر کو اپنے اکاؤنٹس پر شیئر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
بے نظیر اور بختاور کے ہاں بیٹوں کی پیدائش میں خوشکن مماثلت
مریم نواز اور بختاور بھٹو ٹوئٹر پر آمنے سامنے
View this post on Instagram
واضح رہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو زرداری کی لاہور کے رہائشی محمود چوہدری کے ساتھ 27جنوری 2021 کو ہوئی تھی اور 10 اکتوبر کو ان کےگھر ننھے مہمان کی آمد ہوئی تھی ، بختاور بھٹو نے اپنے بیٹے کی پہلی تصویر شیئر کرتے ہوئے اس کے نام کے حوالے سے بتایا تھا کہ بیٹے کا نام مرحوم ماموں کی نسبت سے ‘میر ‘جب کہ دادا کی نسبت سے ‘حاکم’ رکھا ہے یوں ان کا پورا نام میر حاکم محمود چوہدری بنتا ہے۔