پاکستان ریلویز نے سیاحت کے فروغ کے لیے ٹورازم ٹرین چلادی

ترجمان ریلویز کا کہنا ہے برطانیہ امریکہ ، سپین، جرمنی، آسٹریلیا اور فرانس کے 35 اسٹیم انجنوں کے شوقین اور فوٹو گرافر اس ٹرین کے ساتھ ہیں۔

پاکستان ریلویز نے موجودہ حکومت کے وژن کے مطابق سیاحتی سرگرمیوں کی بحالی اور ریل کے ذریعے بالخصوص سیاحت کے لیے راولپنڈی سے اٹک سٹی اور نوشہرہ تک ٹورازم ٹرین چلانے کا انتظام کیا ہے۔

پاکستان ریلویز حکام کے مطابق ٹرین تین دسمبر سے دس دسمبر تک چلائی جارہی ہے، جس میں ملکی اور غیر ملکی سفیران شامل ہوں گے ۔ یہ ٹرین اٹک خورد سے نوشہرہ تک چلائی جائے گی۔ جس میں مختلف اسٹیشنز کی سیر اور ان کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیے

انڈس ٹورازم کلب کا بڑا اقدام ، سہون میں قدرتی چشموں کی صفائی شروع

پاکستان 2022 کیلئے اقوام متحدہ کے گروپ آف 77کا چیئرمین منتخب

برطانیہ امریکہ ، سپین، جرمنی، آسٹریلیا اور فرانس کے 35 اسٹیم انجنوں کے شوقین اور فوٹو گرافر اس ٹرین کے ساتھ ہیں اور مختلف دلکش نظاروں کی منظر کشی کر رہے ہیں۔

وزرات ریلویز کے ترجمان کے مطابق پاکستان ریلوے پولیس صوبائی پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے تاکہ فول پروف سیکورٹی فراہم کی جا سکے اور اسے ایک بڑی کامیابی بھی بنایا جا سکے۔

تقریب وزیر ریلویز اعظم خان سواتی، اور حبیب الرحمان گیلانی، سیکریٹری/چیئرمین ریلویز کی رہنمائی میں منعقد کی گئی ہے۔ پاکستان ریلویز ہیڈ کوارٹر آفس راولپنڈی ڈویژن ، اور وزارت ریلویز کی نگرانی میں یہ سفاری ٹرین چلائی جارہی ہے۔

ترجمان وزارت ریلویز نے امید کا اظہار کیاہےکہ ایک بار جب یہ سفاری ٹورسٹ ٹرین کامیاب ہو جاتی ہے تو مستقبل قریب میں بہت سے دیگر یورپی سٹیم انجنوں کے شوقین افراد پاکستان کا دورہ کریں گے اور یہ پاکستان میں سیاحت کو بحال کرنے اور دنیا میں ملک کا ایک سافٹ امیج بنانے میں اہم کردارادا کرے گا۔

متعلقہ تحاریر