طالب علموں میں بیرون ممالک میں ہائر اسٹڈیز کے بڑھتے رجحانات

ایک چیز عام ہو گئی ہے یا یوں کہیے کہ طالب علم اس امید کے ساتھ اپنا کالج کمپلیٹ کر رہے ہیں کہ وہ فردر اسٹڈیز کے لیے ملک سے باہر پڑھنے کے لیے جائیں گے۔

اسٹوڈنٹس جب پڑھنے کےلیے پاکستان سے باہر دوسرے ممالک میں جاتے ہیں تو انہیں وہاں کی یونیورسٹیز کا ایک الگ ہی ماحول ملتا ہے۔ اسٹوڈنٹس کا کہنا ہےکہ جب ہم پڑھنے کے لیے یونیورسٹی کے اندر آجاتے ہیں تو گھر واپس جانے کو دل بالکل نہیں کرتا۔ کووڈ کی وجہ سے دونوں طرح کی کلاسز چل رہی ہیں یعنی فزیکل اور آن لائن۔

یہ بھی پڑھیے

انڈس ٹورازم کلب کا بڑا اقدام ، سہون میں قدرتی چشموں کی صفائی شروع

خیبر پختون خوا میں روایتی طریقوں سے گڑ بنانے کا طریقہ آج بھی رائج

نیوز 360 کے نامہ نگار الیان الکریم وہ خوش قسمت طالب علم ہیں جنہیں ترکی کی اوزین یونیورسٹی میں داخلہ لیا ہے۔ یونیورسٹی کے اپنے تجربے کو انہوں نے شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹی کے ٹیچرز انتہائی محنتی ہیں۔ یونیورسٹی کی لائبریری 3 منزلوں پر مشتمل ہے جس میں 50 ہزار سے زیادہ کتابیں دستیاب ہیں جبکہ 4 لاکھ کتابیں آن لائن دستیاب ہیں۔

کھانے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے الیان الکریم کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی سے 50 قدم کے فاصلے پر چار کھانے کے ریسٹورنٹس بنے ہوئے ہیں جبکہ یونیورسٹی کا اپنا کیفے ٹیریا بھی جہاں کھانا اتنا اچھا نہیں ہے تاہم چاٹ مصالحے کی آمیزش کردی جائے تو مزہ دوبالا ہو ہی جاتا ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے طلبہ کی سہولت کے پیش نظر یونیورسٹی کے اندر بینک برانچ بھی بنا رکھی ہے جہاں سے طالب علم اپنا کیش وغیرہ کی ریسونگ کرتے ہیں۔

نیوز 360 کے نامہ نگار الیان الکریم نے مزید کیا کیا تجربات اپنے ناظرین کے ساتھ شیئر کیے ہیں دیکھتے ہیں اس ویڈیو میں

متعلقہ تحاریر