ٹانک:پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، ایک پولیس اہلکار جاں بحق ایک زخمی

ٹانک میں تین روزہ پولیو مہم جاری ہے گاؤں چدھرڑ میں پولیو ٹیم گھر گھر پولیو کے قطرے پلا رہی تھی کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیو ٹیم پر فائرنگ کردی۔

سیکورٹی فورسز کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں سیکورٹی پر معمور پولیس اہلکار سراج جاں بحق جبکہ رائے تاج زخمی ہوگیا زخمی و جاں بحق پولیس اہلکار کو ڈی ایچ کیو اسپتال ٹانک منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی کے علاقے صدر میں 65 سالہ شخص کا بہیمانہ قتل، لوگوں میں خوف و ہراس

فیصل آباد: دکانداروں کا کاغذ چننے والی خواتین پر تشدد، برہنہ کرکے ویڈیوز بھی بنائیں

پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا پولیس کی جانب سے ملزمان کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے تاہم کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی.

ڈی پی او سجاد صاحب زادہ نے بتایا کہ حملہ آور موٹر سائیکل پر سوار تھے اس وقت فائرنگ کی جب پولیو ورکرز گھروں میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلارہے تھے.

متعلقہ تحاریر