اینٹی انکروچمنٹ کی کارروائیاں، دو اضلاع سے تجاوزات کا خاتمہ

ڈائریکٹر بشیر صدیقی کا کہنا ہے ضلع شرقی میں جمشید ڈویژن کے علاقے جیکب لائن اور تاج کمپلیکس کے اطراف تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن جاری ہے۔

بلدیہ عظمی کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات نے شہر کے دو اضلاع میں بھاری مشینری کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے متعدد تجاوزات کا خاتمہ کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کے حکم کے تناظر میں بلدیہ عظمی کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات کا کراچی سے تجاوزات ختم کرنے کا مشن جاری ہے۔ آپریشن کی نگرانی محکمہ انسداد تجاوزات کے سینئر ڈائریکٹر بشیر صدیقی کررھے ھیں۔

یہ بھی پڑھیے

ناظم جوکھیو قتل کیس، مدعی مقدمہ نے بلاول بھٹو سے بڑا مطالبہ کردیا

سکھر میں انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت ، شہر کچرے کا ڈھیر بن گیا

بشیر احمد صدیقی کا کہنا ہے کہ بلدیہ عظمی کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات کا کراچی کے ضلع وسطی میں لیاقت آبادسپر مارکیٹ اور بندھانی کالونی میں  اور نارتھ ناظم آباد  میں علامہ رشید روڈ پر تجاوزات کے خلاف بھاری مشینری کے ساتھ آپریشن کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع شرقی میں جمشید ڈویژن کے علاقے جیکب لائن اور تاج کمپلیکس کے اطراف تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن جاری ہے۔

ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ سیل کا کہنا ہے کہ آپریشن میں فٹ بال پربنائ گئ کچی پکی دوکانوں کو اور دوکانوں کے سامنے بنائے گئے چبوترے سیڑھیوں دیواریں سن شیڈ کو مسمار کیا جارہا ھے اور مختلف قسم کی تجاوزات کیبن ھوٹل کا سامان کرسیاں میزیں تخت لوھے کے اسٹال پنکچر بنانے کا سامان مرغیوں کے پنجرے ٹھیلے پتھارے اور دیگر تجاوزات ضبط کی جارہی ہے۔

بشیر صدیقی کا کہنا تھا کہ بلدیہ عظمی کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات کی ٹیموں کے ساتھ علاقہ اسسٹنٹ کمشنر علاقہ پولیس کے ایس ایچ او ٹریفک پولیس رینجرز سیٹی وارڈن اور پولیس کی بھاری نفری آفیسرز و اسٹاف اینٹی اینکروچمنٹ بھی موقع پر موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر بلدیہ عظمی کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات کا کراچی کے ساتوں اضلاع میں روزانہ کی بنیاد پر دن رات اور چھٹی والے روز بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ تحاریر