فوادخان اورصنم سعید آٹھ سال بعد ایک بارپھر دھو م مچانے کو تیار

صنم سعید اور فواد خان کو  2012 میں سپر ہٹ ڈرامے ’ زندگی گلزار ہے ‘ نے  شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا تھا

ڈرامہ سیریل زندگی گلزار ہے سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی ٹی وی ڈرامے کی مقبول ترین جوڑی صنم سعیداور فواد خان کی جوڑی  آٹھ سال بعد اسکرین پر دوبارہ دھوم مچانے کیلئے تیار ہے۔

بھارت کی ایک معروف میڈیا کمپنی ‘زی انٹرٹینمنٹ انٹرپرائزز’کی آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے معروف پاکستان اداکار فوادخان اور صنم سعید کی ایک  خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ فواد خان  اور صنم سعید ڈائریکٹر عاصم عباسی کی ہدایت کاری میں بننے والے  نئی سیریز میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

عامر خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہے،صنم سعید

فواد خان اور صنم سعید نئے ڈرامہ سیریل میں جلوہ گر ہوں گے

 فواد خان اور صنم سعید کو  2012 میں سپر ہٹ ڈرامے ’ زندگی گلزار ہے ‘ نے  شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا تھا  انھوں نے اس ڈرامے کی کامیابی کے بعد دنیا  بھر میں موجود اپنے مداحوں سے ڈھیروں تعریفیں وصول کی تھیں۔

متعلقہ تحاریر