فیصل آباد کی صنعتوں کو درپیش گیس بحران حل کے قریب

 پہلی سرمایہ کاری میں ایروسول پروپیلنٹ گیس اے پی جی پلانٹ کی تنصیب شامل ہوگی

وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے اعلان کیا ہے کہ  یواے ای نے فیصل آباد کے اقتصادی زون میں 15 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے جس سے ملک کے اقتصادی زون  کو درپیش گیس بحران  کے حل میں مدد ملے گی۔

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں   خوشخبری دی ہے کہ متحدہ عرب امارات  نے تین مرحلوں میں فیصل آباد اقتصادی زون میں 15 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے کا فیصلہ کیا ہے   پہلی سرمایہ کاری میں ایروسول پروپیلنٹ گیس اے پی جی پلانٹ کی تنصیب شامل ہوگی ، یہ پلانٹ پہلی بار ریفریجرینٹ گیسوں اور ایڈناک لیوبز کی تیاری کے قابل بنائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

ذخیرہ اندوزی کے خلاف حکومت کا وِسل بلوور متعارف کرانے  فیصلہ

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے برآمدات میں کمی کا عندیہ دے دیا

 

مشیر برائے تجارت نے بتایا کہ مقامی مینوفیکچرنگ سے پاکستان کے امپورٹڈ اے پی جی پر انحصار کو کم کرنے میں مدد ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاری کا عمل ایک سازگار کاروباری ماحول کا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے سرمایہ کاری بورڈ کی کارکردگی بہترین ہے ۔

 واضح رہے کہ موسم سرما آتے ہیں ملک میں عام صارفین کے ساتھ ساتھ صنعتوں کو بھی گیس کی فراہمی  میں مشکلات  کا سامنا ہے ، صنعتکاروں کا کہنا ہے گیس  پریشر نہ ہونے کی وجہ بوائلر نہیں چل پارہے،  اگر بوائلر نہیں چلین گے تو ڈائٹنگ کا پراسس پورا نہیں ہورہا اور کپڑے پر مطالبہ رنگ نہ لگایا جاسکتا تو مال کیسے تیار ہوگا  گیس کے پریشرنہ ہونےسے پیدواری عمل شدید متاثر ہے۔

صنعتکاروں نے سوال اٹھایا ہے کہ    گیس  عام صارفین کو بھی نہیں مل رہی ہے اور نا ہی صنعتوں کی دی جارہی ہے تو گیس کس کو دی جارہی ہے یہ سمجھ سے باہر ہے ، اگر برآمدی صنعتیں نہیں چلیں گی تو برآمدات شدید متاثر ہوگی ، حکومت کی جانب سے  گیس صرف برآمدی صنعت کو دینے کا دعویٰ کیا گیا ہے تو گیس پریشر کیوں نہیں  ہے۔

متعلقہ تحاریر