زارا نور عباس نے  پہلی شادی کی ناکامی کا سبب  بتادیا

شادی کے بعد اُن کے پہلے شوہر کی جانب سے اداکاری کی اجازت نا دینے پر علیحدگی کا فیصلہ کیا

پاکستان کی خوبرو اداکارہ زارا نور عباس کی پہلی شادی کے حوالے سے بہت کم لوگ جانتے ہیں تاہم اداکارہ نے  اپنی پہلی شادی کی ناکامی کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ  انھوں نے  شادی اس شرط پر کی تھی کہ شادی کے بعد بھی ان کو اداکاری کی اجازت ہوگی تاہم ان کے سابق شوہر کی جانب سے جب اداکاری کی اجازت نہیں  ملی تو انھوں نے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی پہلی شادی ناکام ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ’اُنہیں اداکاری کا بہت شوق تھا اور انہوں  نے اپنے والد سے بہت مشکلوں کے بعد ایک پروجیکٹ کی اجازت لی تھی، اُنہوں نے شادی سے قبل ایک پروجیکٹ میں اداکاری بھی کی تھی جس میں انہیں خوب پذیرائی بھی ملی تھی۔‘

یہ بھی پڑھیے

پی آئی اے پر پابندی لگا دینی چاہیے، زارا نور عباس خفا ہوگئیں

زارا نور عباس نے قرنطینہ کے شب و روز کیسے گزارے؟

انہوں نے بتایا کہ انھیں اداکاری کےلئے بہت جلد ایک دوسری آفر ہوئی جس کے لئے اُن کے والد نے صاف انکار کر تے ہوئے کہا ہے کہ وہ شادی کر لیں اور بعد میں چاہے جو مرضی کرتی رہیں۔‘ انہوں نے اداکاری کا شوق پورا کرنے کے لیے فوری طورپر شادی کیلئے رضامندگی ظاہر کردی اور  یوں  2014 ء میں بیرون ملک رہائش پذیر ایک لڑکے سے نکاح کرلیا ، زارا نورکی یہ شادی  صرف 3 سال چل سکی  کیونکہ ان کے شوہر کو ان کی شوبز نس میں  رہنا پسند نہیں تھا  اس لئے انھوں نے اپنے پہلے شوہر سے طلاق لے کر پاکستان میں واپس آگئیں.

انھوں نے بتایا کہ یہ اُن کی پسند کی شادی تھی، اُنہوں نے شادی سے قبل اپنے شوہر  سے وعدہ لیا تھا کہ وہ انہیں اداکاری کی اجازت دیں گے،  شادی کے بعد اُن کے پہلے شوہر کی جانب سے یہ وعدہ توڑ دیا گیا تھا۔ زارا نور کا کہنا تھا کہ ’اُنہیں اس دوران اس بات کا احسا س ہوا کہ انہوں نے جس شوق کے لیے شادی کی تھی وہ شوق تو پورا نہیں ہو رہا، اس پر انہوں نے اپنے پہلے شوہر سے طلاق لی اور اپنے گھر وطن واپس آ گئیں۔‘

زارا نور کا کہنا ہے کہ انہوں نے سوچ رکھا تھا کہ اب وہ اپنے والدین کی مرضی سے شادی کریں گی لہٰذا 2017ء میں اُن کی شادی سب کی رضا مندی سے معروف اداکار اسد قریشی سے ہو گئی۔ اسد قریشی خود ایک اداکار تھے اس لیے وہ جانتے تھے جس شعبے سے وہ منسلک ہیں اُس شعبے میں مجھے کام کرنے سے کیسے  روک سکتے ہیں، اسد قریشی نے اُن سے اداکاری سے متعلق کبھی کوئی بات نہیں کی تھی کیوں کہ وہ جانتے تھے یہ اُن کا شوق ہے۔‘

متعلقہ تحاریر