پشاور میں جے یو آئی کا کامیاب امیدوار اپنی ہی گولی  کا شکار ہوگیا

زکریا خان بلدیاتی الیکشن میں ولیج کونسل کی جنرل نشست پر کامیاب ہوا تھا،ہوائی فائرنگ کے دوران اپنی گولی کا نشانہ بن گیا

پشاور میں جے یو آئی کا امیدوار بلدیاتی الیکشن میں کامیابی کا جشن مناتے ہوئے اپنی ہی گولی کا شکار ہوگیا۔

افسوسناک واقعہ پشاور کے علاقے  سوڑی زئی  میں پیش آیا جہاں جے یو آئی ف کے ٹکٹ پر ولیج کونسل کی جنرل نشست جیتنے والا زکریا خان جیت کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کررہا تھا۔
یہ بھی پڑھیے

درہ آدم خیل میں وفاقی وزیر شبلی فراز کی گاڑی پر فائرنگ، ڈرائیور زخمی

پرویز خٹک کی بلے اور تیر کے نشان پر مہر لگانے کی ویڈیو وائرل

ہوئی فائرنگ کے دوران  زکریا خان اپنی ہی بندوق سے نکلی گولی لگنے  سے شدید زخمی ہوا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا  تاہم  وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوے جاں بحق ہوگیا ۔

پولیس نے واقعہ کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ زکریا خان کے لواحقین نے قانونی کارروائی اور مقدمہ درج کرانے سے انکار کردیا ہے۔

متعلقہ تحاریر