ٹیکنالوجی استعمال کرکے ٹیکس نادہندگان کو ٹریس کیا جائے گا، وزیر خزانہ

ہمارے پہنچنے سے پہلے ٹیکس ادا کردیں ورنہ بغیر نوٹس کارروائی ہوگی، نئے قومی سیلز ٹیکس ریٹرنز کے اجراء کی تقریب سے شوکت ترین کا خطاب۔

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ٹیکس ادا نہ کرنے کا دور گزر گیا، اب ٹیکنالوجی کی مدد سے لاکھوں ٹیکس نادہندہ افراد سے ٹیکس وصولی شروع کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکس نادہندگان ہمارے پہنچنے سے پہلے ٹیکس ادا کر دیں، ٹیکس نہ دینےوالوں کے خلاف بغیرنوٹس کارروائی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

331 قومی و صوبائی اسمبلی اراکین سمیت سینیٹرز نے ٹیکس گوشوارے چھپا لیے

سابق چیئرمین ایف بی آر نے زرعی ٹیکس نظام پر سوالات اٹھا دیئے

نئے قومی سیلز ٹیکس ریٹرنز کے اجراء کے موقع پراسلام آباد میں تقریب منعقد کی گئی جس کا افتتاح وزیر خزانہ شوکت ترین نے بٹن دبا کر کیا۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک میں ٹیکس کلچر کو تبدیل کریں گے، ٹیکس نادہندہ افراد کی شناخت ہو چکی ہے، اب وہ خود ہی اپنی ذمہ داری پوری کریں ورنہ ٹیکنالوجی کی مدد سے نادہندگان کو اس کا ٹیکس گوشوارہ پہنچا دیں گے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ہم پیسے خورد برد کرنے والے نہیں، لوگوں نے خود اپنی ذمہ داری پوری نہ کی تو انکے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

تقریب میں خطاب سے چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر محمد اشفاق احمد نے کہاکہ جنوری سے قومی سیلز ٹیکس ریٹرنز کا نظام شروع کیا جارہا ہے، تمام ٹرانزیکشن کو ایچ ایس کوڈ کے ذریعے رجسٹر کیا جائے گا۔

چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا نئے نظام سے ٹیکس دہندہ کو سات ٹیکس اداروں سے الگ الگ ڈیل کرنے کی بجائے ایک ہی جگہ ریٹرن فائل کرنا ہو گی جس سے کاروبار میں آسانی پیدا ہو گی،

متعلقہ تحاریر