پشاور کی "حیات آباد فوڈ اسٹریٹ” کی خاص پہچان "کوئٹہ چائے”کا ہوٹل

پشاور کی "حیات آباد فوڈ اسٹریٹ” کی خاص بات "کوئٹہ چائے” ہے جہاں موسم سرما اور موسم گرما میں چائے کے شوقین لوگوں کا رش لگا رہتا ہے۔ موسم گرما کی بنسبت موسم سرما میں کھڑک دار چائے پینے کے شوقین "کوئٹہ چائے” کے ہوٹل کا رخ کرتے ہیں۔

سردی میں اضافہ کیساتھ ہی پشاور والوں نے شہر کے واحد کھانوں کے مرکز کا "حیات آباد فوڈ اسٹریٹ” کا روخ کرلیا ہے۔ فوڈ اسٹریت میں روایتی کھانوں کے ساتھ ساتھ مختلف اقسام کے غیرملکی کھانے بھی دستیاب ہیں ، لذیز اور مزیدار کھانوں کی تلاش میں لوگوں کا جم غفیر اس فوڈ اسٹریٹ کا رخ کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

صوبائی حکومت کا پاک افغان دوستی بس سروس فعال کرنے کا فیصلہ

خیبر پختون خوا کے دارالحکومت کا آدھی صدی پرانا چترالی بازار اپنی ثقافت کی پہنچان

پاکستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں میں ہوتا ہے جہاں چائے زیادہ اور انتہائی شوق سے پی جاتی ہے۔ ایک اندازے کے مطابق پاکستان تقریباً سالانہ دس ملین ڈالرز کی چائے درآمد کرتا ہے۔

ملک کے مختلف شہروں کی طرح پشاور میں بھی سیکڑوں "کوئٹہ چائے کیفے ” کھل گئے ہیں. ان چائے خانوں میں چائے پینے کی شوقین حضرات کا رش رہتا ہے ۔ کوئٹہ چائے کیفے منفرد ذائقے اور انداز میں چائے پیش کرتا ہے۔ کوٹہ چائے دودھ پتی,  گولڈن ملائی چائے, گڑ والی دودھ پتی, دودھ قہوہ, دودھ بادام چائے, دودھ کشمیری چائے,  کشمیری اناری چائے وغیرہ شامل ہیں.

چائے کا ذکر ہو اور پراٹھے کی ذکر نہ ہو یہ تو ناممکن ہے.  پراٹھے تو ہمارے روایتی کھانوں کا حصہ ہیں. آلو پراٹھا, سادہ پراٹھا,  چکن پراٹھا,  کشمش پراٹھا , پودینہ انڈے وغیرہ قسم کے پراٹھے کوئٹہ چائے کیفے میں چائے کیساتھ پیش کیے جاتے ہیں۔

مقامی طورپر کوئٹہ چائے کیفے کے اکثریت گاہوں کا کوئٹہ سے ہے۔ چائے کے شوق دیگر آنے والے گاہوں کا تعلق پشین, چمن, اور قلعہ عبداللہ سے ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں چائے پینے کا شوق یہاں کھینچ لاتا ہے۔ انکے مطابق کوئٹہ چائے پینے سے انکو جو راحت ملتی ہیں. وہ فائیو اسٹار ہوٹل کی چایے میں بھی نہیں۔ چائے بنانے والوں کا کہنا ہے کہ اللہ تعالٰی نے انکے ہاتھ میں خاص ذائقہ رکھا ہے.

Facebook Comments Box