چیئرمین سینیٹ کے بھائی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

حادثہ اوتھل میں پیش آیا، سالار سنجرانی کو اسپتال میں طبی امداد دے کر کراچی روانہ کیا گیا، ایمبولینس میں دم توڑ گئے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے چھوٹے بھائی سالار سنجرانی اوتھل میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے، ان کے ساتھ گاڑی میں موجود ان کا ڈرائیور بھی جاں بحق ہوگیا۔

خاندانی ذرائع کے مطابق سالار سنجرانی کی گاڑی کو لسبیلہ کے علاقے اوتھل میں حادثہ پیش آیا، وہ کراچی سے کوئٹہ جا رہے تھے کہ گاڑی آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔

یہ بھی پڑھیے

سکھر میں غیرقانونی پارکنگ اور بے ہنگم ٹریفک، شہری دہرے عذاب میں مبتلا

برقعہ ایونجر کی لیڈ گرافک ڈیزائن سارہ رباب ٹریفک حادثے میں جاں بحق

ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کے مطابق کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر سکن کے قریب گاڑی اور آئل ٹینکر میں تصادم ہوا۔

حادثے میں سالار سنجرانی کا ڈرائیور محمد یونس موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا تھا جبکہ سالار کو اوتھل اسپتال میں ابتدائی طبی امداد دے کر شدید زخمی حالت میں کراچی روانہ کیا گیا تھا۔

اہلخانہ کے مطابق سالار سنجرانی کراچی جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایمبولینس میں ہی دم توڑ گئے تھے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو فون کر کے تعزیت اور اظہار افسوس کیا۔

متعلقہ تحاریر