مولانا فضل الرحمان کی نئی گاڑی کیلیے وی آئی پی رجسٹریشن نمبر جاری

سربراہ جے یو آئی (ف) نے آج اسلام آباد میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات کی اور مہنگائی کے خلاف اپوزیشن کی حکمت عمل کا جائزہ لیا گیا۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آج قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات کی ہے، شہباز شریف مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ گئے تھے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملک کے اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور مہنگائی کے خلاف اپوزیشن کی حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

مریم نواز  نے سادگی کی مثال قائم کرنے کا سنہری موقع گنوادیا

بلدیاتی افسران کی نااہلی، صفائی کیلئے منگوائی جانیوالی نئی گاڑیاں کباڑ بننے لگیں

دوسری طرف مولانا فضل الرحمان جو کہ اسٹیٹس کو کے خلاف واضح نظریہ رکھتے ہیں، ان کے لیے نئی لینڈ کروزر گاڑی تیار ہو کر پہنچی ہے۔

نئی گاڑی کی مالیت ساڑھے 3 سے 4 کروڑ ہے، یہ گاڑی بم پروف ہے اور اس کے لیے مہنگا ترین لائسنس رجسٹریشن نمبر لیا گیا ہے۔

یہ رجسٹریشن پلیٹ اسلام آباد کی ہے اور گاڑی کا نمبر مولانا صاحب کی پارٹی جے یو آئی کی نسبت سے ‘جے یو آئی-1’ رکھا گیا ہے۔

کچھ ہفتے پہلے تک مولانا فضل الرحمان ملک میں مہنگائی کا رونا رو رہے تھے اور مہنگائی کے خلاف اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کی طرف سے لانگ مارچ کرنے کا ارادہ بھی ظاہر کیا تھا۔

اب مولانا صاحب کی بم پروف گاڑی کی تصاویر منظر عام پر آرہی ہیں جس کے لیے خصوصی طور پر لائسنس پلیٹ تیار کرکے لگائی گئی ہے، کیا یہی وہ سادگی ہے جس کا ذکر مولانا اپنی تقاریر میں کرتے ہیں۔

اس سادگی پہ کون نہ مر جائے ۔ ۔ ۔ ۔

یاد رہے کہ پچھلے سال اکتوبر میں مولانا فضل الرحمان کی گاڑی کو اسلام آباد کے سیکٹر ایف 10 میں آگ لگ گئی تھی، مولانا اس وقت گاڑی میں موجود نہیں تھے۔

Facebook Comments Box