20 ملین کے گرینڈ پرائس  کے گلیکسی گیمر ز کااختتام ہوگیا

صدر مملکت نے ایونٹ کے سرپرست اور ان کی پوری ٹیم کو پاکستان میں ایونٹ کے آغاز پر مبارکباد دی

پاکستان میں متحدہ عرب  امارات کی شراکت داری سے پاکستان کی پہلی پروفیشنل ایسپورٹس لیگ گیمر گلیکسی  کا اختتام ماؤنٹین ڈیو کی جانب سے پیش کردہ دو کروڑ روپے کے انعام پر ہوگیا۔

ہفتہ8جنوری سے اسلام آباد کے پاک چائنا فرینڈ شپ سینٹر میں شروع ہونے والے متحدہ عرب امارات کے کے گلیکسی ریسر کا سب سے بڑا اسپورٹس فیسٹول  دو روز تک جاری رہنے کے بعد تفریح اور دیگر بہت سے سرگرمیوں کے ساتھ شاندار طریقہ سے اختتام پذیر ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیے

ای اسپورٹس ٹورنامنٹ 8 تا 9 جنوری کو اسلام آباد میں ہوگا

پی ٹی وی اور اے اسپورٹس نے پی ایس ایل کے نشریاتی حقوق حاصل کرلیے

پاکستان کے سب سے بڑے ای سپورٹس فیسٹیول گیمرز گلیکسی ایونٹ کا افتتاح متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے شیخ احمد دلموک المکتوم نے کای جس کا 20 ملین روپے کا گرینڈ پرائز پول ہے جسے ماؤنٹین ڈیو نے پیش کیاتھا ۔

اس سے قبل   گیکسی ریسر  ایونٹ کے انعقاد کی افتتاحی تقریب سے خطا  کرتے ہوئےصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گلیکسی ریسر کے سرپرست شیخ احمد المکتوم اور ان کی پوری ٹیم کو پاکستان میں ایونٹ کے آغاز پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا  کہ پاکستان میں کھیلوں کے ایونٹس سے مستقبل میں ملک میں مزید سرمایہ کاری آئے گی،  “مجھے خوشی ہے کہ سرمایہ کاری اسپیشل ٹیکنالوجی زون میں ہو رہی ہے اور حقیقت یہ ہے کہ یہ سرمایہ کاری ویڈیو کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی صنعت میں ہے۔ یہ سرمایہ کاری متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز کرے گی۔

Facebook Comments Box