لائٹر بیگ برائٹر اسٹوڈنٹ پالیسی: بچوں کو بھاری بھرکم بستوں سے نجات مل گئی
پالیسی کے تحت پانچویں کلاس تک کے بچے صرف مطلوبہ کاپیاں اور کتابیں ساتھ لے کر اسکول آئیں گے

وفاقی وزارت تعلیم بچوں کی ذہنی اور جسمانی صحت کو اہمیت دیتے ہوئے لائٹر بیگ برائٹر اسٹوڈنٹ پالیسی متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے ، نئی پالیسی کے تحت پرائمری کے بچوں کیلئے کلاسز میں خصوصی الماریاں اور ریک بنائے جائیں گے جس میں بچوں کی روزانہ استعمال ہونے والی کتب اور دیگر سامان رکھا جائے گا۔
وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کے نئی لائٹر بیگ برائٹر اسٹوڈنٹ پالیسی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بچوں کی ذہنی اور جسانی صحت حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے بچوں کی صحت اچھی ہوگی تو تعلیم کے معیار میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا جاسکتا ہے، وزیرتعلیم نے بتایا کہ نئی پالیسی کے تحت پانچویں کلاس تک کے بچے صرف مطلوبہ کاپیاں اور کتابیں ساتھ لے کر آئیں گے جبکہ روز مرہ استعمال ہونے والی کتب اور دیگر سامان کلاس رومز میں بنائے جانے والے خصوصی ریکس اور الماریوں میں رکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے
شفقت محمود کا طلبہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار سعد رفیق برہم
شفقت محمود پر طلباء کی تنقید فنکاروں کی حمایت
واضح رہے کہ پاکستان میں اس وقت عالمی وباء کورونا وائرس کی پانچویں لہر جاری ہے جس کے بچوں کو اس وباء سے بچانے کیلئے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس بلا لی گئی ہے اس کانفرنس میں اہم اقدامات کرنے کے فیصلے کیئے گئے ہیں ۔
سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کا کہنا ہے کہ محفوظ تعلیمی ادارے ہی روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔ محکمہ صحت پنجاب بھر میں مستقبل کے معماروں کو کورونا وائرس سے محفوظ بنانے کے لیے خصوصی ویکسی نیشن کیمپس لگا رہا ہے۔ تعلیمی اداروں میں 100فیصد ویکسی نیشن کو یقینی بنا کر ہی تعلیمی سرگرمیوں کو بلاتعطل جاری رکھا جا سکتا ہے۔