کورونا، بھارتی فلم انڈسٹری بند، امتیابھ بچن داڑھی بڑھانے میں مصروف

انڈؑیا میں کورونا کیسز میں اضافے کے ساتھ ہی فلموں کی شوٹنگز کی رفتار کم ہونے کے ساتھ ہی بگ بی نے گھر پر ڈیرے جماتے ہوئے داڑھی بڑھانا شروع کردی ہے جسے سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جارہا ہے۔

ہندوستان میں کوویڈ 19 کے کیسز میں اضافے کے ساتھ، بہت سے شہروں نے کام کی رفتار میں کمی آگئی ہے جبکہ متعدد شہروں میں پابندیاں لگائی جارہی ہیں۔ اس صورتحال انڈین فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اسٹار امیتابھ بچن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی  ہے جسے سوشل میڈیا پر بہت زیادہ پذیرائی مل رہی ہے۔

بگ بی نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ "سب کچھ بند ہے ہے مگر کام باقی ہے۔” انہوں نے کہا ہے کہ وہ گھر پر رہتے ہوئے داڑھی بڑھا رہے ہیں۔ تصویر میں لیجنڈری اسٹار نے شیشے کے گلاسز اور ہیئربینڈ لگا رکھا ہے۔ امیتابھ بچن تصویر میں مسکراتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

برطانوی میگزین کے سرورق پر پہلی بار خواجہ سرا کی تصویر شائع

امیتابھ بچن سنگین گھریلو مسائل میں پھنس گئے

اداکار امیتابھ بچن کی پوسٹ کو مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے بہت زیادہ سراہا جارہا ہے۔

انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی نے امیتابھ بچن کی تصویر پر پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "بہترین”

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amitabh Bachchan (@amitabhbachchan)

اداکارہ بپاشا باسو نے تبصرہ کرتے ہوئے انسٹاپوسٹ پر لکھا ہے "بہت خوبصورت اور دل کے ایموجیز بھی بنائے ہیں۔”

لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی اس پوسٹ پر تادم تحریر 5 لاکھ سے زائد لائیکس آچکے ہیں۔

حال ہی میں میتابھ بچن نے فطرت کی رنگینیوں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے اپنے گھر کے لان میں کرسی پر ٹیک لگائے ہوئے تصویر شیئر کی تھی جس مداحوں نے بہت زیادہ پسند کیا تھا۔

واضح رہے کہ بالی وڈ کے  لیجنڈ اداکارامیتابھ بچن سوشل میڈیا کے مختلف ویب سائٹ پر بہت زیادہ متحرک رہتے ہیں ، گذشتہ دنوں 79 سالہ اداکار امیتابھ نے مائیکروبلاگنگ کی  ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں  کے  نا م ایک پیغام میں لکھا کہ ’وہ کچھ گھریلو کورونا وائرس کے حالات سے نمٹ رہے ہیں مزید تفصیلات بتائے بغیر اپنے بلاگ میں مزید کہا کہ ’وہ بعد میں اپنے مداحوں سے رابطہ کریں گے۔

بعد ازاں یہ انکشاف ہوا تھا کہ ان کے عملے کا ایک رکن، جو ان کے دو بنگلوں میں سے ایک میں کام کرتا ہے، کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

متعلقہ تحاریر