پاکستان کے سینئر اداکار رشید ناز پشاور میں انتقال کر گئے

پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار رشید ناز 73 برس کی عمر میں پشاور میں انتقال کر گئے۔ ان کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی۔

رشید ناز کے اہل خانہ نے انکی موت کی تصدیق سوشل میڈیا کے ذریعے کر دی. رشید ناز کی بہو اور اداکارہ مدیحہ نقوی نے  پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ ہمارے پیارے بابا رشید ناز آج صبح اس دنیا سے رخصت ہو گئے، انہوں نے ان کی روح کے ایصال ثواب کے لیے مداحوں سے سورہ فاتحہ پڑھنے کی درخواست بھی کی۔

یہ بھی پڑھیے

دانش تیمور کی عائزہ خان کو دلفریب انداز میں سالگرہ کی مبارکباد  

ڈراموں میں کام ملا تو میرے لیے اعزاز کی بات ہوگی، نوجوان علی مغل

پاکستان شوبز انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار رشید ناز 9 ستمبر 1948 کو خیبرپختونخوا میں پیدا ہوئے۔ 1971 میں انہوں نے پشتو ڈرامے سے اپنا کیریئر شروع کیا۔ 1988 میں اپنی پہلی فلم زما جنگ میں اداکاری کے جوہر دکھائے.

پشاور سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار رشید ناز  کی نماز جنازہ آج 3 بجے سہ پہر پشاور عید گاہ  نزد فقیر آباد میں ادا کی جائے  گی۔

متعلقہ تحاریر