نسلہ ٹاور کیس میں اہم پیش رفت، سندھی مسلم سوسائٹی کے سابق اعزازی سیکریٹری گرفتار

نسلہ ٹاور کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے سندھی مسلم سوسائٹی کے سابق اعزازی سیکریٹری کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس نے سندھ مسلم سوسائٹی کے سابق اعزازی سیکریٹری نوید بشیر کو عدالت کے سامنے پیش کردیا۔ سندھ مسلم سوسائٹی نے مزمل درزی نامی شخص کو غیر قانونی قبضہ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

کوئٹہ میں خواتین بھی پولیس گردی کا شکار ہوگئیں

ناظم جوکھیو قتل کیس، 22 جنوری تک حتمی چالان پیش کرنے کی مہلت

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سندھ مسلم سوسائٹی اور دیگر اداروں کی ملی بھگت سے سروس روڈ پر قبضہ کرایا گیا۔

سٹی کورٹ کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں ملزم نوید بشیر کو پیش کرتے ہوئے تفتیشی افسر نے عدالت سے ریمانڈ کی استعداد کی ہے۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم نوید بشیر سے اہم معلومات اور دستاویزات ملنے  کا امکان ہے۔

پولیس کی استعداد منظور کرتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ عباس مہدی نے ملزم کو 21 جنوری تک ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ، آئندہ سماعت پر پروگریس رپورٹ بھی پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

متعلقہ تحاریر