کنگنارناوت کے گالوں سے سڑکوں کی تشبیہ، بھارتی وزیر پر تنقید

ڈاکٹر عرفان انصاری نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ سڑکیں کنگنا رناوت کے گالوں سے زیادہ ہموار ہوں گی

بھارتی ریاست جھارکنڈ کے ایک رکن اسمبلی نے اپنے بیان میں بھارتی فلم انڈسٹری کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت  کے گالوں سے سڑکوں کو تشبیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حلقے میں کنگنا رناوت کے گالوں سے زیادہ ہموار سڑکیں بناؤں گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں کانگریس سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی ڈاکٹر عرفان انصاری جو اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے اکثر خبروں میں رہتے ہیں انھوں نے حالیہ ہی سماجی رابطوں کی  ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں حلقے سے عوام سے مخاطب کرتے ہوئے عالمی معیار کی 14 سڑکوں کی تعمیر جلد شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ سڑکیں کنگنا رناوت کے گالوں سے زیادہ ہموار ہوں گی۔ ڈاکٹر عرفان انصاری نے مزید کہا کہ یہ ہموار سڑکیں "جماترا "کے قبائلی برادری کے عوام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا ذاتی ٹوئٹر ہینڈل ’مختصر مدت کے لیے ہیک‘

کس بھارتی ہیروئن نے مفتی قوی کو شادی کی پیشکش کی تھی؟

ڈاکٹر عرفان انصاری کے اس بیان پر سوشل میڈیاصارفین کی  جانب سے تنقید جاری ہے ، صارفین کا کہنا ہے کہ کسی  حکومتی عہدیدار کو سنجیدہ نوعیت کےمعاملات میں غیر سنجیدگی زیب نہیں دیتی ہے ، اس قسم کے بیانات ان لوگوں کی ذہنی پختگی پر سوالیہ نشان ہیں ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی ریاست  راجستھان کے وزیر راجندر سنگھ  کے حوالے سے ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ایک کھلی کچہری میں حکام کو یہ ہدایت دیتے ہوئے پائے گئے تھے کہ میرے حلقے کی سڑکیں کترینہ کیف کے گالوں کی طرح ہونی چاہیٗیں جبکہ  ریاست  مہاراشٹر کے وزیر اور شیو سینا کے رہنما گلاب راؤ پاٹل  بھی سڑکوں کو اداکارہ ہیمامالنی کے گالوں سے تشبیہ دینے کےباعث سخت تنقید کا نشانہ بنائے گئے اور آخرکار ان کو اپنے بیان پر معافی مانگنی پڑی تھی۔

متعلقہ تحاریر