معیشت نے گذشتہ برس 5.37 فیصد کی شرح سے ترقی کی، اسد عمر

وفاقی وزیر کا کہنا اکانومسٹ گلوبل نارملسی انڈیکس کے سروے کے مطابق پاکستان نے کورونا کی وباء کے بعد معیشت کی بحالی میں بہترین کارکردگی دکھائی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور پلاننگ اسد عمر نے کہا ہے کہ اکانومسٹ گلوبل نارملسی انڈیکس کے مطابق پاکستانی معیشت دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے لکھا ہے کہ ” تازہ ترین اکانومسٹ گلوبل نارملسی انڈیکس کی رپورٹ مطابق پاکستان نے کورونا کے بعد معاشرے اور معیشت کی بحالی میں بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔”

یہ بھی پڑھیے

غیرملکی کرنسی ڈیلرز اور کمپنیز میں پی او ایس متعارف کروانے کی تجویز

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں براہ راست سرمایہ کاری 1 بلین ڈالر سے تجاوز

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ” اکانومسٹ گلوبل نارملسی انڈیکس میں پاکستان دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جس نے کورونا کی وباء کے بعد معیشت کی بحالی میں بہترین کارکردگی دکھائی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو تینوں رینکنگ کی سرفہرست میں تیسرے نمبر ہے۔”

معیشت کی ترقی اور معیشت کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدام پر ایک اور ٹوئٹ کر تے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے لکھا ہے  کہ "این اے سی (NAC) نے 2020-21 کے لیے جی ڈی پی کی نمو کے لیے نظرثانی شدہ تخمینے کی منظوری دے دی۔ 2020-21 میں ترقی کی شرح 5.37 فیصد تھی۔ یہ گزشتہ 14 سالوں میں دوسری بلند ترین شرح نمو تھی۔ اعلیٰ شرح نمو کی ترقی بمقابلہ عارضی نمو کی ترقی جو کہ مارچ سے جولائی کے نمبروں پر مبنی تھے، بنیادی طور پر اپریل جون میں بہت مضبوط صنعتی ترقی کی وجہ سے تھی۔”

متعلقہ تحاریر