جناح اسپتال کراچی میں روبوٹک سرجری متعارف کرانے پر غور
سندھ حکومت نے جناح اسپتال کراچی میں آئندہ چند ماہ کے دوران جدید ترین روبوٹک سرجری کی مشین نصب کرنے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جدید ترین روبوٹک سرجری کی ٹریننگ کے لیے جناح اسپتال کے ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول آج یونائیٹڈ عرب امارات روزانہ ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیے
کورونا وائرس، امریکی کمپنی کی دوائی 105 ممالک کو سستے داموں ملے گی
مستقبل میں آنے والی وبائیں کورونا سے زیادہ خطرناک ہونگی، بل گیٹس
پروفیسر شاہد رسول شارجہ میں روبوٹک کے ذریعے جدید سرجری کی ٹریننگ میں حصہ لیں گے ، ٹریننگ 21 سے26 جنوری تک جاری رہے گی۔
پروفیسر شاہد رسول کا کہنا ہے کہ ایس آئی یو ٹی اسپتال میں پہلے سے 2 جدید مشینں موجود ہیں ، روبوٹک کی ٹریننگ مکمل کرنے کے حکومت سندھ اورمحکمہ صحت سندھ کو مکمل آگاہی دوں گا۔
ڈاکٹر اجمل خان یوسفزئی ترجمان جناح اسپتال نے کہا ہے کہ ہم وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیرصحت سندھ ڈاکٹرعذرا پیچوہو سے گزارش کریں گے کہ جناح اسپتال میں جدید روبوٹک نصب کریں۔