ارطغرل غازی میں "ارتک بے” کا کردار اداکرنےوالےفنکار انتقال کر گئے
1970 میں پیدا ہونے والے اداکار آئبرک پیکچن نے سرکاری ملازمت بھی اور ساتھ ساتھ اپنی اداکاری کے فن کو پروان چڑھایا۔
دنیا بھر میں مشہور ترک ڈرامہ سیریز "ارطغرل غازی” میں ارطغرل کے وفادار سپاہی "ارتک بے” کا کردار ادا کرنے والے اداکار آئبرک پیکچن انتقال کر گئے ، وہ طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔
ترک میڈیا کے رپورٹ کے مطابق ارطغرل غازی کے معروف کردار "ارتک بے” 51 برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔ آئبرک پیکچن پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا تھے۔
یہ بھی پڑھیے
احد اور رمشا رمضان اسپیل ڈرامہ سیریل”ہم تم“ میں جلوہ گر ہونگے
بیٹی کی ویڈیو بننے پر انوشکا اور کوہلی پریشان
ارطغرل غازی ڈرامے کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر مہمت بوزداع نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آئبرک پیکچن کے انتقال کی اطلاع دی۔
ارتک بے کا اصل نام آئبرک پیکچن تھا وہ 1970 میں پیدا ہوئے۔ سرکاری ملازمت بھی کی پھر ایکٹنگ کو اپنا پیشہ بنایا اور ڈرامہ سیریز دیریلش ارطغرل سے عالمی شہرت حاصل کی ۔ وہ کچھ عرصہ قبل پاکستان بھی آئے تھے۔
ارطغرل کے وفادار سپاہی ‘ارتک بے’ انتقال کر گئے ۔
ارتک بے کا اصل نام آئبرک پیکچن تھا وہ 1970 میں پیدا ہوئے۔ سرکاری ملازمت بھی کی پھر ایکٹنگ کو اپنا پیشہ بنایا اور ڈرامہ سیریز دیریلش ارطغرل سے عالمی شہرت حاصل کی ۔ وہ کچھ عرصہ قبل پاکستان بھی آئے تھے#ArtukBey #AyberkPekcan pic.twitter.com/uj0QnS4eCk— ترکی اردو (@TurkeyUrdu) January 24, 2022
آئبرک پیکچن کے انتقال کی اطلاع ’ارطغرل غازی‘ کے ہدایت کار اور پروڈیوسر مہمت بوزداغ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے دی۔
پاکستان میں ترکی کے ایمبیسیڈر مصطفیٰ یرداکل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر آئبرک پیکچن کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
Inna lilahi wa inna ilayhi rajioon…
Ayberk Pekcan (Artuk Bey) is no more… @AyberkPekcan 😢 pic.twitter.com/Yk0pSzdDs3
— 🇹🇷 Mustafa Yurdakul /مصطفی (@Mustafa_MFA) January 24, 2022
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر فیصل جاوید نے مصطفیٰ یرداکل کے ٹوئٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نےلکھا ہے کہ ” اللہ تعالیٰ ان کی روح کو سکون عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ اور دوستوں کو اس عظیم نقصان کا مقابلہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔”
May ALLAH rest his soul in peace and give enough strength to his family and friends to cope with this huge loss. Ameen
Have met him a couple of times – he was a great person and a great artist. Indeed a huge loss to Turkish ent industry. @AyberkPekcan #DrArtukBey https://t.co/5Del7MBa48— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) January 24, 2022
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ "ان سے ایک دو بار ملاقات ہوئی تھی ، وہ ایک عظیم انسان اور ایک عظیم فنکار تھے ، درحقیقت ترکی کی فن کی صنعت کو بہت بڑا نقصان پہنچا ہے۔”









