اسپیکر قومی اسمبلی نے ثاقب نثار کو قائمہ کمیٹی میں بلانے کی مخالفت کر دی

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھی سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات میں بلانے کی مخالفت کر دی۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے چیئرمین میاں جاوید لطیف کو خط لکھ دیا جس میں انہوں نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے قائمہ کمیٹی میں پیش ہونے کے معاملہ پر اظہار خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیے

اٹارنی جنرل نے نواز شریف کی میڈیکل رپورٹ پر اعتراض اٹھا دیئے

وزیراعظم کا نیا لاہور بنانے کا خواب چکناچور، ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ

خط میں اسپیکر اسد قیصر کا کہنا تھاکہ اس معاملے کو قائمہ کمیٹی کے ایجنڈے سے نکالیں تو کمیٹی کا اجلاس بلایا جا سکتا ہے۔

اسپیکر اسد قیصر نے خط میں موقف اختیار کیا کہ سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار کو شریف فیملی کے خلاف احکامات دینے کا معاملہ عدالت میں ہے، اس لئے قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے چیئرمین میاں جاوید لطیف عدالت میں زیر التواء معاملے کو زیر بحث نہ لائیں۔

متعلقہ تحاریر