شلپا شیٹھی 15 سال بعد فحاشی پھیلانے کے مقدمے سے بری
بالی ووڈ اسٹار کو ایک پروگرام کے دوران اداکار رچرڈ گیئر نے اسٹیج پر گال پر بوسہ دیا تھا۔
بلاآخر ایک بھارتی عدالت نے بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی کو اداکار رچرڈ گیئر کی جانب سے اسٹیج پر بوسہ لینے پر فحاشی پھیلانے کے الزامات سے 15 سال بعد بری کردیا ہے۔
اداکار رچرڈ گیئر کی جانب شلپا شیٹھی کو بوسہ دینے پر اس وقت بنیاد پرست ہندو گروپس کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا تھا اور شلپا شیٹھی کے اس عمل کو ہندوستانی اقدار کی توہین قرار دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے
ملائکہ اروڑا اور نورا فاتحی میں نیا مقابلہ
کوک اسٹوڈیو کے پروڈیوسر ذوالفقار علی کو نرملا مگھانی کا قانونی نوٹس موصول
اداکار رچرڈ گیئر کی جانب سے شلپا شیٹھی کو بوسہ دینے کی فوٹیج 2007 میں سامنے آئی تھیں جب وہ دہلی میں ایڈز سے متعلق آگاہی پروگرام کی میزبانی کے فرائض انجام دے رہی تھیں۔
بھارتی عدالت نے اپنے حکم میں انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے عائد کیے گئے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دے ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ شلپا شیٹھی کو بلاوجہ تنقید اور انتہاپسندی کا سامنا کرنا پڑا۔
ہندوستان میں کچھ لوگ عوامی سطح پر بوسہ لینے کو ممنوع سمجھتے ہیں اور ہندوستانی اقدار کی توہین سمجھتے تھے۔
اداکار رچرڈ گیئر نے تقریباً 15 سال قبل دہلی میں ایک چیریٹی پروگرام کے دوران اداکارہ شلپا شیٹھی کو گلے لگایا تھا اور بوسی دیا تھا ، تاہم ہندوستان میں شدید احتجاج پر انہوں نے معذرت بھی کی تھی۔
اداکار رچرڈ گیئر نے اپنے صفائی میں بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ "ان کا شلپا شیٹھی کو گلے لگانا یا بوسہ دینا صرف اس لیے تھا کہ وہ بتانا چاہتے تھے کہ گلے لگانے اور بوسہ دینے سے ایچ آئی وی کی منتقلی نہیں ہوتی ہے۔”
اس واقعے کے بعد رچرڈ گیئر کے خلاف جاری کیے گئے وارنٹ گرفتاری کو انڈین سپریم کورٹ نے فوری طور پر مسترد کردیا تھا۔ سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں کہا تھا کہ مشہور شخصیت کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج سسٹی شہرت حاصل کرنے کے لیے کیا گیا۔
تاہم گذشتہ ہفتے بھارتی کی عدالت نے اداکارہ شلپا شیٹھی کے خلاف تمام الزامات کو بنیاد قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف تمام چارجز ختم کرنے کا حکم دیا۔ بالی ووڈ اسٹار کی قانونی ٹیم نے استدلال دیتے ہوئے کہا تھا کہ بوسے کی بنیاد پر کسی کو مجرم قرار دینا غیرمنصفانہ عمل ہے۔









