اسلام آباد میں کورونا کا پھیلاؤ،ہائی کورٹ میں 6 کی بجائے 5 دن کام کا فیصلہ

نوٹی فکیشن کے مطابق زیر سماعت کیسز جن کی عدالت میں تاریخ پہلے سے طے شدہ ہو ان مقدمات کے علاوہ مجاز اتھارٹی کی منظوری سے حقیقی اور ضروری قسم کے کیسز کی سماعت ہوگی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ جاری ہے۔ جس کے پیش نظر رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے ہفتے میں 6 کی بجائے 5 دن پیر سے جمعہ کام کرنے سمیت کئی اہم فیصلوں کے حوالے سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللہ کی ہدایت پر رجسٹرار کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا کی موجودہ صورتحال پر اسلام آباد ہائیکورٹ اور ضلعی عدالتیں کے لئے کئی اقدامات سے متعلق فیصلے کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

کیا اپوزیشن ایون فیلڈ سے متعلق ٹرانسپرنسی برطانیہ کی رپورٹ قبول کریگی؟

نور قتل کیس، پولیس نے اعلامیہ جاری کردیا، تفتیش میں نقائص کی بھرمار

جن کے تحت ہفتہ اور اتوار کو عدالت کو بند رکھتے ہوئے ہفتے میں چھ کی بجائے پانچ دن پیر سے جمعہ تک کام ہو گا جبکہ جمعہ کو اختتامی اوقات ساڑھے تین بجے مقرر کئے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا پھیلاؤ

اس دوران فوری درخواستیں جن میں حبس بیجا ، حراستی معاملات، حکم امتناعی کے مطالبے ، قبل از گرفتاری اور بعد از گرفتاری ضمانتوں سمیت ضروری مقدمات کی سماعت ہو گی۔

اس دوران زیر سماعت کیسز جن کی عدالت میں تاریخ پہلے سے طے شدہ ہو ان مقدمات کے علاوہ مجاز اتھارٹی کی منظوری سے حقیقی اور ضروری قسم کے کیسز کی سماعت ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حلف نامہ کی بائیو میٹرک تصدیق بھی تاحکم ثانی معطل رہے گی۔

متعلقہ تحاریر