پی ٹی وی کے بعد پی ٹی وی اسپورٹس بھی ایچ ڈی ہوگیا

شائقین  کرکٹ اب ایچ ڈی پر پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز دیکھ سکیں گے

وفاقی وزیر اطلاعات نے خوشخبری سناتے ہوئےبتایا ہے کہ شائقین اب پاکستا سپر لیگ کے تمام کرکٹ میچز ہائی ڈیفی نیشن اسکرین پر دیکھ سکیں گے حکومت نے پی ٹی وی کے بعد پی ٹی وی اسپورٹس کو بھی ایج ڈی  کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایچ ڈی اسپورٹس سے متعلق خوشخبری وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سناتے ہوئے  بتایا ہے کہ  سرکاری نشریاتی ادارے پاکستان ٹیلی ویژن  کے اسپورٹس چینل  پی ٹی وی اسپورٹس کی ایچ ڈی ٹرانسمیشن کا پروجیکٹ آخری مراحل میں داخل ہوگیا، شائقین  کرکٹ اب ایچ ڈی پر پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز دیکھ سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیے

پی ایس ایل سیزن: پی سی بی کا پی ٹی وی اور اے آر وائی کے کنسوریشم سے معاہدہ

رمیز راجہ بھی رضوان اور بابر اعظم کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے

واد چوہدری نے بتایا کہ ایک سال دوران پہلی پاکستان ٹیلی ویژن نیوز کو ڈیجیٹل کیا اور اب پی ٹی وی اسپورٹس کو بھی ڈیجیٹل ایچ ڈی کردیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان ٹیلی ویژن ( پی ٹی وی ) اسپورٹس کی ایچ ڈی ٹرانسمیشن کا پروجیکٹ آخری مراحل میں ہے، صارفین پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے میچز ایچ ڈی پر دیکھ سکیں گے۔ فواد چوہدری نے پیش گوئی کہ رواں برس پاکستان ٹیلی ویژن کا منافع بھی ریکارڈ ہوگا۔

متعلقہ تحاریر