اے این ایف کی کارروائی ، چپس اور جوس کے ڈبوں میں چھپائی منشیات برآمد

ذہین ترین لیڈی اسمگلر کی ذہانت بھی کام نہ آئی، اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے چپس اور جوس کے ڈبے میں چھپائی گئی منشیات برآمد کر لیں ، منشیات کراچی اسمگل کی جانی تھی۔

اے این ایف انٹیلیجنس نے اے این ایف بلوچستان کے ساتھ مشترکہ کارروائی کی۔ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر شکیلہ مسیح اور عینی ظفر نامی 2 خواتین کے قبضے سے 20 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی۔

یہ بھی پڑھیے

مردان:اسماء زیادتی کیس کے مجرم کو 63 سال قید کی سزا سنا دی گئی

خرم شیر زمان نے پولیس اہلکاروں کے دماغی معائنے کا مطالبہ کردیا

برآمد شدہ منشیات چپس اور جوس کے پیکٹوں میں مہارت سے چھپائی گئی تھی۔ گرفتار ہونے والی خواتین کا تعلق اوکاڑہ سے ہے اور کراچی جانیوالی بولان ایکسپریس سے روانہ ہو رہی تھیں۔

اے این ایف نے ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق لیڈی اسمگلر انتہائی ذہین ہیں اور انہوں نے چرس بڑی مہارت اور ذہانت کے ساتھ چپس کے پیکٹ اور جوس کے ڈبو میں چھپائی تھی۔

متعلقہ تحاریر