لاہور ميں ماں اور تین بچوں کے قتل کا ڈراپ سین، بچ جانے والا بیٹا قاتل نکلا

دوران تفتیش نے ملزم نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ والدہ نے اسے پیسے دینے سے انکار کیا تھا جس پر غصے میں آکر سب کو قتل کردیا۔

لاہور کے علاقے کاہنہ میں خاتون ڈاکٹر اور 3 بچوں کے قتل کا معاملہ حل ہو گیا، حادثے میں بچ جانے والا بیٹا ہی قاتل نکلا ، ملزم زین نے نشے کی حالت میں اپنی ماں اور بہن بھائیوں کو قتل کیا۔ ملزم آئس نشہ کرنے کا عادی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم زین کو باقاعدہ گرفتار کر کے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا ہے ، ملزم نے اعتراف جرم کر لیا۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ زین نے وقوعہ کے روز گراؤنڈ فلور پر ہونے کی وجہ سے فرار ہونے کا ڈرامہ کیا تھا ، تاہم معاملے کی حقیقت سامنے آنے کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

مردان:اسماء زیادتی کیس کے مجرم کو 63 سال قید کی سزا سنا دی گئی

کوہاٹ میں پولیو ٹیم پر فائرنگ، سیکورٹی پر معمور اہلکار جاں بحق

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ وقوعہ والے روز لاہور کے کاہنہ سے گھر سے چار لاشیں برآمد ہوئیں تھیں ، جنہیں سر میں گولیاں مار کر قتل کیا تھا۔ صرف ایک لڑکا بچہ تھا۔

دوران تفتیش نے ملزم نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ والدہ نے اسے پیسے دینے سے انکار کیا تھا جس پر غصے میں آکر سب کو قتل کردیا۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزم نے ڈاکٹر والدہ کا پستول تھاما، پہلے ماں کو گولی ماری اور پھر ایک ایک کرکے تینوں بہن بھائیوں کو گولی مار کر قتل کیا اور اپنے کمرے میں جا کر بیٹھ گیا۔ بعد میں اس نے بہانہ کیا کہ وہ نہیں جانتا تھا کہ اس کے خاندان کو پیچھے سے کس نے مارا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے سے دو یا تین دن تک پوچھ گچھ کی گئی، پھر اس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ وہ قتل کے ہوش میں تھا۔

متعلقہ تحاریر