کورونا کی نئی قسم تباہ کن ہے ،3 میں سے1کی موت یقینی،چینی سائنسدانوں نے خبردار کردیا

نئی قسم NeoCov کورونا سے زیادہ خطرناک ہے اس کا پھیلاؤ کورونا کے مقابلے میں 10 گنا تیزی سے پھیل رہا ہے

دنیا بھرمیں عالمی وباء کورونا وائرس کی تباہ کاریاں تاحال جاری ہیں ، گذشتہ دوسالوں کےد وران ڈیلٹا  اور اومی کرون سمیت کورونا وائرس کی چار سے پانچ اقسام  کی تصدیق کی جاچکی ہے تاہم سائنسدانوں نے کورونا وائرس کی ایک اور خطرناک قسم NeoCov کے حوالے سے خبردار کردیا ہے۔

چین کے شہر ووہان جہاں سے کوروناوائرس کا آغاز ہوا تھا کہ سائنسدانوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ  دنیا ابھی کورونا سے تحفظ حاصل نہیں کرسکی ہے  ادھر اب ایک اور نئے وائرس نے عالمی برادری کو پریشان کردیا ہے ، سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ NeoCov کورونا سے زیادہ خطرناک ہے اور اس ویرینٹ سے متاثر ہر تین میں سے ایک کی موت ہو رہی ہے جبکہ اس کا پھیلاؤ کوروناوائرس کے مقابلے میں 10 گنا تیزی سے پھیل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

عالمی ادارہ صحت نے  کرونا کے دو نئے طریقہ علاج کی منظوری دے دی

دنیامیں تباہی مچانے والے کورونا وائرس سےمحفوظ دنیا کے10ممالک

 

View this post on Instagram

 

A post shared by H Pakistan (@hellopakistan)

NeoCovکے حوالے چینی سائنسدانوں کے بیان پر اپنے ردعمل میں روسی خبر رساں ایجنسی اسپوتنک کا کہنا ہے کہ یہ کوئی نیا وائرس نہیں ہے، MERS-CoV  فیملی سے تعلق رکھنے والا یہ وائرس پہلی بار مشرق وسطیٰ کے ممالک میں سال 2012 اور 2015 میں دریافت ہوا تھا۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اس وقت جنوبی افریقہ میں چمگادڑوں میں اس وائرس کے کچھ حصے پائے گئے ہیں  فی الحال یہ صرف جانوروں میں پھیل رہا ہے۔ تاہم احتیاط ضروری ہے ، اس بات کے امکانات بھی ہیں کہ یہ وائرس انسانوں میں بھی پھیل سکتا ہے اور اگر یہ انسانوں میں پھیلا تو یہ کوروناوائرس سے زیادہ تیزی سے پھیلے گا اور اس  کی ہلاکت خیزی بھی کورونا وائرس سے زیادہ ہوسکتی ہیے۔

متعلقہ تحاریر