پی ایس ایل سیزن 7: لاہور قلندرز کا ملتان سلطانز کو جیت کےلیے 207 رنز کا ہدف

لاہور قلندرز کے اوپننگ بلےباز فخر زمان نے گراؤنڈ کے چاروں اطراف اسٹروکس کھیلتے ہوئے 35 گیندوں پر 76 رنز اسکور کیے۔

کراچی: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کے تیسرے میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 210 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پی ایس ایل سیزن 7 کے دھواں دھار میچز میں لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے اور جیت کے لیے ملتان سلطانز کو 207 رنز کا ہدف دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

زمبابوے کے اسٹار کرکٹر برینڈن ٹیلر پر ساڑھے تین سال کی پابندی عائد

ہائیر نے فاطمہ ثنا کو بڑے تحفے دے دیئے

ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے اننگز کا جارحانہ آغاز فخر زمان اور عبداللہ شفیق نے کیا۔ دونوں بلے بازوں نے گراؤنڈ کے چاروں اطراف شاندار اسٹروکس کھیلتے ہوئے 89 رنز جوڑے۔ اس موقع پر عبداللہ شفیق 22 گیندوں پر 24 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

لاہور قلندرز کی دوسری وکٹ 117 رنز کے مجموعی اسکور پر گری جب فخر زمان 35 گیندوں پر 76 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

147 کے مجموعی اسکور پر لاہور قلندرز کی تیسری وکٹ گری ۔ تیسرے آؤٹ ہونے والے محمد حفیظ تھے انہوں نے 12 گیندوں پر 16 رنز بنائے تھے۔

چوتھے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی عمران غلام تھے انہوں نے 31 گیندوں پر 41 رنز اسکور کیے اس وقت لاہور قلندرز کے 169 رنز تھے۔ 5ویں وکٹ 188 رنز پر گری جب بین ڈنک 11 گیندوں پر 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے شاہنواز دھانی ، ڈیوڈ ویلی ، عمران طاہر اور خوشدل شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

دونوں ٹیموں کے اسکواڈز

لاہور قلندرز

لاہور کی ٹیم میں شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، فخر زمان، عبداللّٰہ شفیق، محمد حفیظ، کامران غلام، بین ڈنک، سمیت پٹیل، ڈیوڈ ویسا، راشد خان، حارث رؤف اور زمان خان شامل ہیں۔

ملتان سلطانز

ملتان سلطانز کی ٹیم میں محمد رضوان (کپتان)، شان مسعود، صہیب مقصود، رائلی روسو، خوشدل شاہ، ٹم ڈیوڈ، ڈیوڈ ویلے، عمران طاہر، عمران خان، شاہنواز دھانی اور احسان اللّٰہ شامل ہیں۔

متعلقہ تحاریر