پشاور کا منفرد کیفے ، کتابیں اور چائے ایک چھت تلے

صوبہ خیبر پختون خوا کے دارالحکومت پشاور میں "بکس اینڈ چائے” نامی ایک کیفے یونیورسٹی روڈ پر موجود ہے۔ کتاب بینی کے شوقین حضرات کیلئے ایک بہترین جگہ ہیں.

کیفے کے مالک حن بشیر کے مطابق پشاور میں پہلی مرتبہ اس طرح کا کیفے ہے جہاں پر چائے اور کتابیں ایک چھت تلے ملتی ہیں۔ حسن بشیر کا کہنا ہے کہ یہاں نوجوانوں میں ٹیلنٹ موجود ہیں اور وہ مختلف فیلڈ میں ایکسپرٹیز ہے تاہم انکو باقاعدہ کام کا ماحول میسر نہیں ہوتا۔ ہم نے یہ کیفے کھلا ہے جو لائبریری بھی ہے اور لوگ یہاں آکر آرام سے کتاب بینی کیساتھ ساتھ چائے بھی پی سکتے ہیں اور گرما گرم پراٹھے کا مزہ بھی لے سکتے ہیں.

چائے کے ساتھ ساتھ کتب بینی حصول علم کے شوقین افراد کیلئے تسکین کا باعث بنتی ہے کیفے میں مختلف موضوعات پر مبنی ہزاروں کتابوں کے علاوہ کھانے پینے کی مختلف اشیاء یہاں آنے  والوں کو دیر تک بیٹھنے پر مجبور کر دیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی کے ساتوں اضلاع میں تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری

محکمہ انسداد تجاوزات کا کراچی سے تجاوزات ختم کرنے کا مشن جاری

متعلقہ تحاریر