کینیڈین کمپنی کے زیراہتمام مختلف ٹائٹلز ہولڈرز میں انعامات کی تقسیم
مس یونیورس سمن شاہ، مس پاکستان 2020 اریج چوہدری اور مس ٹرانس پاکستان 2021 شائرہ رائے نے مقابلہ جیتنے والو کی تاج پوشی کی اور ٹائٹل ریبن بھی پہنایا۔
کینیڈین کمپنی ٹیچ گیٹ گلوبل کے زیر اہتمام لاہور کے نجی ریسٹورنٹ الہ دین لاؤنج میں پاکستان کے مختلف ٹائٹلز ہولڈرز کو ایوارڈ دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مسٹر پاکستان، مس پاکستان اور مسز پاکستان 2022 اور دیگر ٹائٹلز کو ایوارڈ دیے گئے۔ ایوارڈ شو میں منتخب ہونے والے حسین چہروں کو ایوارڈ کے ساتھ ساتھ 2022 کے مسٹر پاکستان ،مس پاکستان اور مسز پاکستان کی تاج پوشی بھی کی گئی۔
مس یونیورس سمن شاہ، مس پاکستان 2020 اریج چوہدری اور مس ٹرانس پاکستان 2021 شائرہ رائے نے مقابلہ جیتنے والو کی تاج پوشی کی اور ٹائٹل ریبن بھی پہنایا۔
یہ بھی پڑھیے
انڈین حکام کا گلوکار گپی گریوال کو ویزہ جاری کرنے سے انکار
گریمی ایوارڈز میں نامزدگی پر عروج آفتاب کیلیے بیک اسٹیج جشن کا اہتمام
تفصیلات کے مطابق مس پاکستان گلوبل 2022 کا ایوارڈ ثناء حیات کودیا گیا۔مسٹر پاکستان گلوبل 2022 کا ایوارڈ محمد عمر کو دیا گیا۔ مسز پاکستان ورلڈ 2022 کا ایوارڈ مسز ندا خان کو دیا گیا۔ مسٹر پاکستان ورلڈ 2022 کا ایوارڈ عطااللہ گجر کو دیا گیا۔ مسٹر پاکستان یونیورسل 2022 کا ایوارڈ مسٹر علمدار کو دیا گیا۔ مس پاکستان یونیورسل 2022 کا ایوارڈ ڈاکٹر شفق کو دیا گیا۔
ماڈلنگ انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد کی تقریب میں شریک ہوئے جبکہ میڈیا نمائندوں سے انٹرویو کے دوران بد انتظامی صورتحال بھی سامنے آئی سیکورٹی اہلکار میڈیا نمائندگان سے بدتمیزی کرتے رہے اور من پسند لوگوں کو انٹرویوز دینے کی اجازت دیتے رہے بعد ازاں آرگنائزر نے صورتحال کو سنبھالتے ہوئے تمام میڈیا نمائندوں کو انٹرویوز کی اجازت دی۔
پاکستان کے حسین چہروں میں شمار ہونے والوں نے نیوز 360 کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا ٹائٹلز اپنے نام کیے ہم پاکستان کے نمائندے بن کر پوری دنیا میں پاکستان کا مثبت امیچ بننے میں نہ صرف اپنا کردار ادا کریں گے بلکہ انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کے حقوق کی پر بھی کام کریں گے۔
واضح رہے کہ تقریب کی آرگنائزر صدر مسٹر، مس، مسز پاکستان سونیہ احمد تھی۔