پی ایس ایل 2022: بوم بوم آفریدی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ میں شامل

گلیڈی ایٹرز کے منیجر اعظم خان کا کہنا ہے کہ "شاہد آفریدی کا کوویڈ 19 کا ٹیسٹ منفی آیا ہے"

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سنسنی خیز میچز کا سلسلہ جاری ہے ایسے میں شائقین کرکٹ کے ساتھ ایک اور خوش شیئر کی جارہی ہےکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اہم کھلاڑی اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بوم بوم شاہد آفریدی نے اپنی ٹیم میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

پی ایس ایل فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شاہد خان آفریدی کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے جس وجہ سے اب ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیے

ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو پچھاڑ دیا، 20 رنز سے فتحیاب

زین الدین زیدان بہت جلد کم عمر ترین "دادا "بن جائیں گے

ایک بیان میں گلیڈی ایٹرز کے منیجر اعظم خان نے کہا کہ آفریدی کا آج ہوٹل میں ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ (RAT) کرایا گیا جس کے نتائج منفی آئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘شاہد آفریدی نے ٹیم میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

ایک دن پہلے، اعظم خان نے کہا تھا کہ "اگر شاہد خان آفریدی کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا تو وہ 3 فروری کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں اپنی ٹیم کو جوائن کریں گے۔”

اس سے قبل اتوار کو آفریدی کا پی سی آر ٹیسٹ دوسری بار منفی آیا تھا۔

27 جنوری کو آفریدی کا کوویڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کوویڈ 19 پروٹوکول کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا تھا۔

متعلقہ تحاریر