پی ایس ایل کی تاریخ میں لاہور قلندرز کی پہلی مرتبہ مسلسل دو فتوحات

کرکٹ کے میگا ایونٹ میں لاہور قلندرز نے روایتی کراچی کنگز 6 وکٹوں سے جبکہ پشاور زلمی کو 29 اسکور سے پچھاڑا تھا۔

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ملتان سلطانز سے شکست کے بعد لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو ہرانے کے بعد پشاور زلمی کو پچھاڑ دیا ہے اور میگا ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 29 جنوری کو ملتان سلطانز کی ٹیم اپنے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز کے خلاف میدان میں اتری۔ اس مرتبہ بھی ملتان سلطانز نے ٹاس جیت پہلے باؤلنگ کا فیصلہ اور لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ لاہور قلندرز کی ٹیم کے بلے بازوں نے شاندار کھیل کا آغاز کیا اور گراؤنڈ کے چاروں اطراف دھواں دھار اسٹروکس کھیلے ۔

یہ بھی پڑھیے

مائیکل وان نے پی ایس ایل کو دنیا کی دوسری بہترین لیگ قرار دیدیا

پی ایس ایل 2022: بوم بوم آفریدی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسکواڈ میں شامل

لاہور قلندرز کے سب سے کامیاب بلے باز فخر زمان رہے جنہوں نے 35 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 76 رنز اسکور کیے۔ لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنا کر پہاڑ جیسا ہدف ملتان سلطانز کے سامنے لاکھڑا کیا۔ ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز نے اپنے گول کو سیٹ کرتے ہوئے کھیل کا آغاز کیا اور اس کے بلے بازوں نے لاہور قلندرز کے باؤلر کی ایک نہ چلنے دی ، اوپننگ جوڑی نے 150 رنز جمع کیا۔ اس موقع پر ملتان سلطان کی پہلی وکٹ گری جب شان مسعود آؤٹ ہوئے انہوں نے 50 گیندوں پر 83 رنز اسکور کیے۔ ملتان سلطانز کے دوسرے کامیاب بلے باز محمد رضوان رہے جنہوں نے 42 گیندوں کا سامنا کیا اور 69 رنز بنائے۔ اس طرح ملتان سلطانز نے مقررہ ہدف 19.4 اوورز میں 5 وکٹوں کےنقصان پر پورا کرلیا۔

30 جنوری اتوار کے روز کراچی کنگز کا مقابلہ روایتی حریف لاہور قلندرز کے ساتھ تھا۔ اس میچ میں کراچی کنگز کے بلے بازوں نے بہتر پرفارم کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز اسکور کیے۔ کراچی کنگز کے شرجیل خان اور بابر اعظم نے بالترتیب 60 اور 41 رنز اسکور کیے۔ جواب میں لاہور قلندرز کے بلے باز فخر زمان نے کراچی کنگز کے باؤلر کی خوب دھلائی کی اور 60 گیندوں پر 106 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔ ان کی اننگز میں 4 چھکے اور 12 چوکے شامل تھے، اس طرح لاہور قلندرز نے مطلوبہ ہدف 19.2 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

میگا ایونٹ کے 9ویں اور اپنے تیسرے میچ میں لاہور قلندرز کا سامنا بدھ کے روز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہوا۔ پشاور زلمی نے ٹاس کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ اور لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ لاہور قلندرز کی جانب سے عبداللہ شفیق اور فخر زمان نے کیا ۔ دونوں بلے بازوں نے اعتماد کے ساتھ کھیلتے ہوئے اسکور کو 94 پر پہنچایا ۔ اس موقع پر عبداللہ شفیق 31 گیندوں پر 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ لاہور قلندرز کے دوسرےکامیاب بلے باز فخر زمان رہے جنہوں نے 38 گیندوں کا سامنا اور 66 رنز اسکور کیے۔ پروفیسر محمد حفیظ نے 19 گیندوں پر 37 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی اور ناقابل شکست رہے۔ اس طرح لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز اسکور کیے اور پشاور زلمی کو جیت کے لیے 200 رنز کا ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کا آغاز خوشکن نہیں تھا اور اس کی پہلی وکٹ صفر پر گر گئی ۔ پشاور زلمی کے سب سے کامیاب بلے کامران اکمل اور حیدر علی رہے جنہوں نے بالترتیب 41 اور 49 رنز اسکور کیے ، تاہم پشاور زلمی کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔ ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز اسکور بنائے۔

متعلقہ تحاریر