روزی گیبریل پاکستانی شوہر کو ویزا جاری نہ کرنے پر کینیڈین حکومت سے نالاں

روزی گیبریل نے اپنے شوہر کے حوالے سے کینیڈین حکومت کی جانب سے ویزا جاری نا کرنے پر دکھ کا اظہار کیا

چار برس قبل موٹر سائیکل پر پاکستان میں داخل ہونے والی کینیڈین ولاگر روزی گیبریل جنہوں نے اچانک دائرہ اسلام میں داخل ہوکر سب کو حیران کردیا تھا۔ روزی گیبریل نے پاکستانی بائیکر اور بلاگر عدیل عامر سے شادی کا اعلان کیا اور یوں ایک بارپھر سب کو حیران کردیا ہے۔ گزشتہ روز انسٹاگرام پر کی گئی ایک طویل پوسٹ میں روزی گیبریل نے اپنے شوہر کے حوالے سے کینیڈین حکومت کی جانب سے ویزا جاری نا کرنے پر دکھ اور غصے کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویڈیو اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ میں روزی گیبریل نے ایک طویل پوسٹ شیئر کرتے ہوئے  لکھا کہ پاکستانیوں کے ساتھ ویزا میں امتیاز کیوں ؟

یہ بھی پڑھیے

غیر ملکی خواتین بھی پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال کی معترف

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rosie Gabrielle (@rosiegabrielle)

انھوں نے لکھا کہ  ہم انسانوں کی ایک ہی نسل سے ہیں ہم سب یکساں طوپر بنائے گئے ہیں تو ہم ایک قوم کی طرح کیوں نہیں رہ سکتے  ہمارے پاس ایک ہی پاسپورٹ کیوں نہیں ہے ؟ میں اس وقت کیلئے دعا گو ہوں جب سرحدیں نا رہیں  اور ہم سب ایک قوم کی طرح رہ سکیں ۔

کینیڈا کے حکام کی جانب سے ان کے پاکستانی شوہر  عدیل عامر  کو تاحال کینیڈا کا ویزا جاری نہ کیئے جانے پر انھوں نے افسوس کا اظہار کرتےہوئے کہا ہے کہ  مجھےعدیل سے شادی کو دو سال سے زیادہ کا عرصہ گزرچکا ہے لیکن کینیڈین حکام کی جانب سے ویزا جاری نہیں کیا جاسکا ہے جس وجہ سے وہ ابھی تک میرے گھروالوں سے نہیں مل سکے ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ عدیل میرے قانونی شوہر ہیں  اس کے باوجود ان کو ابھی تک ویزا جاری نہیں کیا گیا جبکہ ہم نے وزٹ ویزا اور اسپوسل ویزا کےلئے بھی درخواست دی ہے لیکن بغیر کسی اطلاعات کے اس کی کارروائی بھی روک دی گئی ہے۔

انھوں نے کینیڈین حکومت سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم ہے کہ ہم اب ایک دوسرے کو آئندہ کب دیکھ سکیں گے ، ہم مکمل طور پر ایک انتہائی غیر منظم حکومت کے رحم و کرم پر ہیں۔  ان کا مزید لکھنا تھا کہ یہ تکلیف دہ صورتحال صرف ہماری نہیں ہےیہاں ہزاروں ایسے لوگ موجود ہیں جو اس مسئلے کا سامنا کررہے ہیں  بہت سارے لوگوں کو اس مسئلے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

متعلقہ تحاریر