پی ایس ایل سیزن 7: نیشنل اسٹیڈیم میں آج چار ٹیمیں مدمقابل ہوں گی

پہلا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے میچ میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی مدمقابل ہوں گے۔

پاکستان کے سب بڑے ایونٹ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن (7) کے سنسنی خیز میچز کا سلسلہ جاری ہے۔ آج 5 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں دو میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے میچ میں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہوں گے۔

لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کا یہ انفرادی طور پر چوتھا چوتھا میچ ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی کنگز کاغذی شیر ثابت ہوئی، 9 رنز سے چوتھے میچ میں بھی شکست

شاہدآفریدی نے پی ایس ایل میں نیا ریکارڈ بنادیا

لاہور قلندرز نے ابھی تک دو میچز میں فاتح رہی ہے جبکہ ایک میچ میں اس سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، اسی طرح جیت نے اسلام آباد کے دو مرتبہ قدم چومے ہیں جبکہ ایک مرتبہ ہار اس کے مقدر میں آئی ہے۔

لاہور نے اپنا پہلا میچ 29 جنوری کو دفاعی چیمپیئن ملتان سلطانز کے خلاف کھیلا تھا جس میں اسے ہار کا سامنا کرنا پڑا جبکہ 30 جنوری کو روایتی حریف کراچی کنگز کو اور 2 فروری کو پشاور زلمی کو شکس سے دوچار کیا تھا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنا پہلا میچ پشاور زلمی کے خلاف کھیلا تھا کامیابی حاصل کی تھی۔ دوسرے میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست سے دوچار کردیا تھا تاہم اسلام آباد یونائیٹڈ نے 3 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی تھی۔

آج دوسرا میچ مقامی وقت کے مطابق دفاعی چیمپیئن ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان ساڑھے 7 بجے کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سیزن 7 کے میچز کو دو حصوں میں تقسیم کیا ہے۔ میچز کا پہلا حصہ شیڈول کے مطابق 27 جنوری سے 7 فروری تک کراچی میں کھیلا جائے گا۔ جبکہ میچز کا دوسرا شیڈول 10 فروری سے 27 فروری کو فائنل تک لاہور میں کھیلاجائے گا۔ پی ایس ایل سیزن 6 کے میچز کراچی، لاہور ،راولپنڈی اور ملتان میں منعقد ہوئے تھے۔

متعلقہ تحاریر