کشمیر کی آزادی کے لیے جان دینے والے شہداء کو سلام، گورنر سندھ

عمران اسماعیل کا کہنا اقوام متحدہ ، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق تنازع کے پرامن حل کے لیے کام کرے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ہندوستان ریاستی دہشت گردی، بے گناہ کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل اور آزادی اظہار رائے پر پابندیوں میں ملوث ہے۔

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام گورنر عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ میں سلام پیش کرتا ہوں تمام شہداء کو اور ان کے ورثاء کو جو کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میں کسی قسم کی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹے۔ پاکستان نے بھی ہر فورم پر کشمیریوں کے حقوق کی بات کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کیا مسلم لیگ (ن) پی ڈی ایم کو توڑنے جارہی ہے؟

شاہ محمود قریشی ملتان کی لڑائی سینیٹ میں لے آئے

عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کشمیریوں کا سفیر ہونے کا حق پوری طرح ادا کر رہے ہیں۔ ہم کشمیریوں کے عظیم مقصد کو بھولے نہیں ہیں اور نہ ہی بھولیں گے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ ، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق تنازع کے پرامن حل کے لیے کام کرے۔

انہوں نے کہا کہ یہ واحد راستہ ہے جو جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور استحکام کو یقینی بنا سکتا ہے۔ آج کے دن ہم کشمیری بھائیوں اور بہنوں کی مکمل حمایت اور ان کے ساتھ یکجہتی کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا رہے گا- پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بھائیوں اور بہنوں سے ہر ممکن تعاون کو جاری رکھے گا۔

متعلقہ تحاریر