بنگال ٹائیگرز کے ننھے بچے اسلام آباد مرغزار چڑیا گھر منتقل

ڈی جی ایوب پارک بریگیڈیئر آصف اختر نے بتایا کہ بنگال ٹائیگرز کے دونوں بچوں کی پیدائش 24 دسمبر 2021 میں ہوئی تھی پارک میں 5 ٹائیگرز ہیں۔

اسلام آباد مرغزار چڑیا گھر سے راولپنڈی ایوب پارک منتقل کئے گئے بنگال ٹائیگرز کے دو نئے بچوں کو نظارے کے لیے پنجرے میں منتقل کردیا گیا۔ ننھے مہمانوں کو دیکھنے کے لیے بچوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے ایوب پارک کا رخ کرلیا۔

گزشتہ سال دنیا میں آنے والے بنگال ٹائیگرز کے بچے آج عوام کے سامنے جلوہ گر ہوگئے۔ بنگال ٹائیگرز کے بچوں فیلکس اور جولیا کی عوام میں رونمائی کی گئی ۔ ننھے مہمانوں خوفزدہ اورسہمے سہمے رہے تاہم لوگ ننھے بچوں کے ساتھ گھل مل گئے۔

یہ بھی پڑھیے

اسلام آباد، طلبہ نے ہاتھوں سے کشمیر کا پرچم بنا دیا

کار پر بریانی فروخت کرنے والے عمر کمال ریسٹورنٹ کے مالک بن گئے

راولپنڈی ایوب پارک میں ہونے والے تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، ڈی جی بریگیڈیئر آصف اختر نے بتایا کہ بنگال ٹائیگرز کے دونوں بچوں کی پیدائش 24 دسمبر 2021 میں ہوئی تھی پارک میں 5 ٹائیگرز ہیں۔

ڈی جی بریگیڈیرآصف اخترنےبتایاکہ پوری دنیا میں صرف ساڑھے تین ہزارٹائیگرزرہ گئے ہیں ایوب پارک کے جنگل ورلڈ کے رقبے کوبڑھایا جا رہا ہے۔

ڈی جی بریگیڈیر آصف اختر کاکہنا تھا کہ 2008 سے ایوب پارک میں دس دفعہ ٹائیگرز کی بریڈنگ ہوئی۔ پوری دنیا میں صرف 3500 ٹائیگرز رہ گیے ہیں۔ جن میں سے 5 ٹائیگرز ایوب پارک میں ہیں۔

مرغرار چڑیا گھر کے جانوروں کو یہاں منتقل کیا گیا۔ ایوب پارک کے جنگل ورلڈ کے رقبے کو بڑھایا جا رہا ہے،ڈی جی کے مطابق شہر کے بچوں کی پیدائش ایک خوشی کا لمحہ ہے۔

متعلقہ تحاریر