پی ایس ایل 7:لاہور قلندرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو 175رنز کا ہدف

اسلام آباد یونائیٹڈ کے باؤلر شاداب خان نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 20 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 7 کے 12 میچ میں لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں9 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 175رنز کا ہدف دیا ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندرز کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور عبداللہ شفیق نے کیا ۔ دونوں کھلاڑیوں نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اسکور 83 رنز پر پہنچا دیا ۔ اس موقع پر عبداللہ شفیق 24 گیندوں پر 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد مزید چار کھلاڑی 15 رنز کا اضافہ کرکے پویلین لوٹ گئے۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی کنگز کاغذی شیر ثابت ہوئی، 9 رنز سے چوتھے میچ میں بھی شکست

لاہور قلندرز کی چھٹی وکٹ 149 رنز پر گری جب ڈیوڈ ویز آؤٹ ہوئے ۔ انہوں نے 14 گیندوں پر 20 رنز اسکور کیے۔ لاہور قلندرز کی 7ویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی ہیری بروک تھے انہوں نے 26 گیندوں کا سامنا کیا اور 37 رنز اسکور بنائے۔

172 کے مجموعی اسکور پر لاہور قلندرز کی 8ویں وکٹ گری جب کپتان شاہین شاہ آفریدی آؤٹ ہوئے۔ 9ویں وکٹ بھی 172 کے اسکور پر گری۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے باؤلر شاداب خان نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 20 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کےدوسرے کامیاب باؤلر وقاص مقصود رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 35 رنز دےکر 4 کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔

متعلقہ تحاریر